Inquilab Logo

ریکارڈ پر ریکارڈ ،یش کی ’کے جی ایف ۲؍‘نے دنیا بھر میں۱۱۰۰؍ کروڑ روپے کما لئے

Updated: May 07, 2022, 1:29 PM IST | Agency | Mumbai

ساؤتھ کے سپر اسٹار یش کی فلم کے جی ایف ۲؍باکس آفس پر مسلسل ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ابکے جی ایف ۲؍ نے صرف تین ہفتوں یعنی۲۱؍ دنوں میں دنیا بھر میں تقریباً۱۱۰۰؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ساؤتھ کے سپر اسٹار یش کی فلم کے جی ایف ۲؍باکس آفس پر مسلسل ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ابکے جی ایف ۲؍ نے صرف تین ہفتوں یعنی۲۱؍ دنوں میں دنیا بھر میں تقریباً۱۱۰۰؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ یہی نہیں فلم کے ہندی ورژن نے تقریباً۴۰۰؍ کروڑ کی کمائی کے ساتھ کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے ہیں۔کے جی ایف۲؍بھی ہندی میں تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے، جس نے عامر خان کی دنگل کے کے کاروبار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
؍۲۱؍دنوں میں تقریباً۱۱۰۰؍ کروڑ کمائے
 رپورٹس کے مطابق۱۰۰؍کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی کے جی ایف ۲؍ نے تیسرے ہفتے کے ساتویں دن یعنی ۲۱؍ویں دن (بدھ) کو۱۶؍ کروڑ روپے کاعالمی پیمانے  پر باکس آفس کلیکشن کیا۔ اس سے قبل فلم نے تیسرے ہفتے کے چھٹے دن ۳۰ء۶۷؍کروڑ، پانچویں دن۹ء۲۴؍ کروڑ، چوتھے دن۲۹ء۷۹؍کروڑ، تیسرے دن ۲۴ء۳۰؍ کروڑ، دوسرے دن۱۲ء۴۲؍ کروڑ اور دوسرے دن۱۵ء۲۸؍ کروڑ کا بزنس کیا تھا۔اس کے ساتھ ہی فلم نے دوسرے ہفتے میں۲۲۳ء۵۱؍کروڑ اور پہلے ہفتےمیں ۷۲۰ء۳۱؍ کروڑ کا بزنس کیا۔ اس کے مطابق، فلم نے تین ہفتوں یعنی۲۱؍ دنوں میں اب تک تقریباً۱۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ورلڈ وائڈ گراس باکس آفس کلیکشن کیا ہے۔
کے جی ایف۲؍ نےآر آر آرکو پیچھے چھوڑا
 کے جی ایف ۲؍دنیا بھر میں چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم بن گئی ہے جس نے عامر خان کی ’سیکرٹ سپر اسٹار‘(۹۶۶ء۸۶؍کروڑ) اور سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان(۹۶۹ء۰۶؍کروڑ) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے علاوہ کے جی ایف ۲؍ ایس ایس راجامولی کی آر آر آرکو بھی پیچھے چھوڑ کر باہوبلی۲؍ کے بعد ہندوستانی باکس آفس پر دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
ہندی میں دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم
 ترن آدرش نے بتایا کہ کے جی ایف ۲؍کے ہندی ورژن نے ۲۱؍ ویں دن ہندوستان میں۸ء۷۵؍ روپے کمائے ہیں۔ اس سے قبل فلم کے ہندی ورژن نے تیسرے ہفتے کے چھٹے دن۹ء۷۵؍ کروڑ، پانچویں دن۳ء۷۵؍ کروڑ، چوتھے دن ۹ء۲۷؍ کروڑ، تیسرے دن۷ء۲۵؍ کروڑ، دوسرے دن ۴ء۲۵؍ کروڑ کا بزنس کیا تھا اور پہلے دن۵ء۶۸؍ کروڑ روپےکا کاروبار کیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی فلم نے دوسرے ہفتے۹۸ء۰۱؍ کروڑ اور پہلے ہفتے۲۵۵ء۰۵؍ کروڑ کا بزنس کیا۔ اس  حساب سے فلم کے ہندی ورژن نے اب تک تین ہفتوں میں۳۹۱ء۶۵؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کے جی ایف ۲؍ عامر خان کی دنگل(۳۸۷ء۳۸؍کروڑ) کے زندگی بھر کے بزنس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندی میں دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم جلد ہی۴۰۰؍ کروڑ کے کلب میں بھی داخل ہو جائے گی۔ ترن کو امید ہے کہ یہ فلم ہندی میں بھی ۵۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی پربھاس کی `باہوبلی۲؍(۵۱۱؍ کروڑ) کے بعد پہلی فلم بنے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK