Inquilab Logo

ریکھا نے فلمامرائو جان میں طوائف کا ایسا کردارادا کیا جسےفراموش ن نہیں کیا جاسکا

Updated: October 10, 2021, 7:29 AM IST | Mumbai

:بالی ووڈ میں استقامت کیلئے مشہور اور ہندوستانی سنیما کی بہترین اداکاراؤں میں شمار ریکھا کوجہاں ان کی بہترین اداکاری کے لیے یاد کیا جاتا ہے

Actress Rekhane had also learned Urdu for the film umrao Jaan so that she could pronounce it correctl
اداکارہ ریکھانے فلم امرائو جان کیلئے اردو بھی سیکھی تھی تاکہ صحیح تلفظ ادا کرسکیں۔

:بالی ووڈ میں استقامت کیلئے مشہور اور ہندوستانی سنیما کی بہترین اداکاراؤں میں شمار ریکھا کوجہاں ان کی بہترین اداکاری کے لیے یاد کیا جاتا ہے وہیں ان کی پراسراریت بھی ان کی جاذب نظر شخصیت کا حصہ رہی ہے۔ریکھا کی پیدائش ۱۰؍ اکتوبر ۱۹۵۴ءکو تمل ناڈو کے شہر مدراس(موجودہ چنئی) میں ہوئی۔ ان کے والد تمل اداکار جیمنی گنیشن اوروالدہ تیلگو اداکارہ  پشپاویلی ہیں۔ 
 ریکھا نے اپنے کریئر کا آغاز محض ۱۳؍برس کی عمر میں تمل فلموں سے کیا تھا اور رفتہ رفتہ انھوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا جہاں انھوں نے یش چوپڑا جیسے ڈائریکٹرز کی فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے۔ ریکھا ۱۹۶۹ءمیں ہندی فلم ’دو شکاری‘میں بطور ہیروئن  جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
 ۱۹۷۶ءمیں ریکھا نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’دو انجانے‘میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔۱۹۷۸ءمیں فلم ’مقدرکا سکندر‘نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی دلادیا۔
 ریکھاکی جوڑی اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ  بے حد پسند کی گئی اور دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ ریکھا کی رقص کی صلاحیتوں کو بھی فلم بینوں نے خوب سراہا۔
 ریکھا کی کامیاب فلموں میں ساون بھادو، رام پور کا لکشمن، گورا کالا، کہانی قسمت کی، نمک حرام، دھرم کرم، دھرماتما، اتسو، مقدر کا سکندر، سلسلہ، پیار کی جیت، پھول بنے انگارے، زبیدہ اور کوئی مل گیا وغیرہ شمار کی جاتی ہیں جنہوں  نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔
 یوں تو ریکھا نے ہندی کی متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا۔ لیکن۱۹۸۱ءمیںانہوں نے فلم’امراؤ جان‘  میں طوائف کا کردار ادا کیا اور اس کردار کو ناقابل فراموش بنا دیا۔ ریکھا نے اس فلم میں ادا کاری کے لیے باقاعدہ اردو زبان سیکھی تھی۔ اسی لیے اشعار و مکالموں کی ادائیگی میں زبردست برجستگی ہے۔ یہ فلم ان کی زندگی میں بہت بڑا موڑ ثابت ہوئی کیونکہ اس کے بعد ان کی کامیابی آسمان کو چھونے لگی۔
 ان کی خانگی زندگی بے حد ناکام رہی۔ فلم انڈسٹری میں کبھی ان کا معاشقہ فلم اداکار ونود مہرا کے ساتھ تھا اور کبھی امیتابھ بچن کے ساتھ ان کا نام لیا جاتا تھا۔ان کےعلاوہ نوین نشچل، وشوجیت، جتیندر، شتروگھن، سنجے دت اور اکشے کمار کے ساتھ بھی ان کا نام جوڑا گیا۔ لیکن شادی انہوں نے دہلی کے ایک بڑے تاجر مکیش اگروال سے۱۹۹۰ءمیں کی تھی لیکن ایک سال بعد ہی مکیش نے خودکشی کر لی۔
 فلم لجا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ یافتہ ریکھا کو ۲۰۱۰ء میں اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم شری سےبھی نوازا گیا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی ریکھا اب تک ۱۸۰؍سے زائد فلموں میں کئی لازوال کردار نبھا چکی ہیں۔

umrao jaan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK