Inquilab Logo

عامر کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی

Updated: February 19, 2022, 1:23 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور کرینہ کپور کی آنے والی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی

Aamir Khan
عامر خان

 بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور کرینہ کپور کی آنے والی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ ہالی ووڈ فلم ’’فوریسٹ گمپ‘‘ کا ہندی ری میک ہے۔ یہ۲۰۲۲ء میں سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں  سے ایک ہے۔ فلم رواں سال ۱۴؍اپریل کو ریلیز ہونی تھی لیکن فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔عامر خان پروڈکشن  ہاؤس کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وجہ بتائی گئی کہ فلم مقررہ وقت پر مکمل نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے یہ فلم۱۴؍ اپریل کے بجائے اب۱۱؍ اگست۲۰۲۲ء کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائی گی۔واضح رہے کہ فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز کئی بار تاخیر کا شکار ہوچکی ہے۔ اس سے قبل یہ فلم سنجے دت کی فلم ’’کے جی ایف چیپٹر۲‘‘ کے ساتھ ریلیز ہونے والی تھی لیکن عامر خان اور ان کی ٹیم نے اپنی فلم کو سنجے دت کی فلم کے ساتھ ریلیز نہ کئے  جانے کا فیصلہ کیا اور فلم کی ریلیز ملتوی کردی۔

aamir khan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK