Inquilab Logo

رِچاچڈھا ملک کے مختلف حصوں میں موجودگمنام کووڈ ’ہیروز‘ کو سامنے لائیں گی 

Updated: May 27, 2021, 11:57 AM IST | Agency | Mumbai

سنجیدہ فلموں کی بہترین اداکارہ رچا چڈھا نے اپنا نیا انسٹاگرام پیج لانچ کیا ہے جس کا نام انہوں نے ’ دی کائنڈریز ‘ رکھا ہے۔ اس پیج کی خصوصیت یہ ہو گی کہ اس کے ذریعہ رِچا کی کوشش ہو گی کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں موجود کووڈ کے گمنام ہیروز کو سامنے لائیں اور ملک کو بتائیں کہ اس مشکل دور میں ان افراد نے کس طرح سے انسانیت کی خدمت کا کام کیا ہے۔

Richa Chadha.Picture:INN
رِچاچڈھا۔تصویر :آئی این این

سنجیدہ فلموں کی بہترین اداکارہ رچا چڈھا نے اپنا نیا انسٹاگرام پیج لانچ کیا ہے جس کا نام انہوں نے ’ دی کائنڈریز ‘ رکھا ہے۔ اس پیج کی خصوصیت یہ ہو گی کہ اس کے ذریعہ رِچا کی کوشش ہو گی کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں موجود کووڈ کے گمنام ہیروز کو سامنے لائیں اور ملک کو بتائیں کہ اس مشکل دور میں ان افراد نے کس طرح سے انسانیت کی خدمت کا کام کیا ہے۔ رِچا عام طور پر سماجی کاموں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔ اس مرتبہ بھی انہوں نے اس بات سےمتاثر ہو کرکمیونٹی پر مبنی یہ انسٹا گرام صفحہ شروع کیا ہےجس کی مد د سے ایسے کووڈ واریئرس کو سامنے لایا جائے گا جنہوں نے اس مشکل دور میں غیر معمولی کام کئے ہیں لیکن ان کی وہ پذیرائی نہیں ہوئی ہے جس کے وہ حقدار تھے۔  رچا چڈھا نے اس بارے میں بتایا کہ’’ میں نے سوشل میڈیا پر دیکھا ہے کہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو کسی کو جانے بغیر ان کی مدد کررہے ہیں، انہیں دوائیاں پہنچارہے ہیں، آکسیجن سلنڈر فراہم کررہے ہیں اور اسپتال تک پہنچانے میں بھی مدد کررہے ہیں۔ یہ تمام باتیں سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آرہی ہیں۔ انہی باتوں سے متاثر ہو کر میں نے بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور اس میں انسٹا گرام نے میری کافی مدد کی ہے۔ اب میں کووڈ وارئیرس کی کہانیوں کو سامنے لائوں گی۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK