Inquilab Logo

سیف ایک بہترین اداکار ہیں: ریتک

Updated: February 27, 2022, 7:59 AM IST | Mumbai

:بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتک روشن کا کہنا ہے کہ سیف علی خان فلم انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں

hrithik roshan
ریتک روشن

:بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتک روشن کا کہنا ہے کہ سیف علی خان فلم انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ریتک روشن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فلم’وکرم ویدھا‘ سے سیف علی خان کی’وکرم‘ کے روپ میں پہلی تصویر شیئر کی ہے۔ اُنہوں نے سیف علی خان کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ برسوں سے سیف کے ساتھ کام کرنے کا منتظر تھا اب ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوش ہوں۔  خیال رہے کہ اداکار ریتک روشن کی نئی فلم’وکرم ویدھا‘ تمل فلم کا ری میک ہے، جس میں وکرم کا کردار اداکار آر مادھون نے ادا کیا جیسے ہندی ری میک میں اداکار سیف علی خان ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ویدھا کا کردار تمل اداکار وجے سیتھوپتی نے اداکیا تھا جسے ہندی ری میک میں اداکار ریتک روشن اداکرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK