Inquilab Logo

فلم رادھے میں سلمان خان کا مشہورمکالمہ سننے ملے گا

Updated: February 18, 2020, 11:19 AM IST | Agency | Mumbai

دبنگ خان سلمان اپنی آنے والی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی ‘ میں اپنا مشہور ڈائیلاگ بولتے نظر آ سکتے ہیں۔ سلمان اس وقت پربھودیوا کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ’رادھے...‘ میں کام کر رہے ہیں۔

سلمان خان رادھے فلم میں ۔ تصویر : وکی پیڈیا
سلمان خان رادھے فلم میں ۔ تصویر : وکی پیڈیا

ممبئی : دبنگ خان سلمان اپنی آنے والی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی ‘ میں اپنا مشہور ڈائیلاگ بولتے نظر آ سکتے ہیں۔ سلمان اس وقت پربھودیوا کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ’رادھے...‘ میں کام کر رہے ہیں۔ اس فلم کو سلمان کی سپر ہٹ فلم ’وانٹیڈ‘ کا غیر آفیشیل سیکویل بتایا جارہا ہے اور ایسا خیال ہے کہ سلمان خان فلم ’وانٹیڈ‘ میں استعمال کیا گیا ’کمٹمنٹ‘ والا مشہور مکالمہ ایک مرتبہ پھر اس فلم میں ادا کرتے  ہوئے نظر آئیں گے۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ سلمان خان کا مکالمہ ’’ایک بار جو میں نے کمٹمنٹ کرلیا تو میں خود کی بھی نہیں سنتا ہوں‘‘ کو استعمال کرنے کی اجازت ملتی ہے تو وہ اس مکالمے کو ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔   یہ فلم ’وانٹیڈ‘ کا آفیشیل سیکویل نہیں ہے اور اوریجنل فلم اور مکالمے کے حقوق فلمساز بونی کپور کے پاس محفوظ ہیں۔ یہ بھی خیال ہے کہ اس مکالمے کیلئے بات چیت جاری رہی ہے۔ حالانکہ یہ طے ہے کہ اگر پربھودیوا کو اس مکالمے کی اجازت نہیں بھی ملتی ہے تو وہ  سلمان کیلئے کوئی اور زبردست مکالمہ ضرور لائیں گے۔ فلم ’بھارت‘ کے بعد سلمان خان ایک بار پھر ’رادھے‘ میں دِشا پٹانی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ ان کے علاوہ فلم میں رنديپ ہڈا اور جیکی شروف کے بھی اہم کردار ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK