• Sat, 21 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بہار آئے تو میرا سلام کہہ دینا = مجھے تو آج طلب کر لیا ہے صحرا نے

Updated: May 11, 2023, 12:11 PM IST | Mumbai

اداکارہ اور سماجی کارکن شبانہ اعظمی نےاپنے والد کیفی اعظمی کی بر سی پر بطور خراج عقیدت یہ شعر اور ایک یاد گار تصویر ٹویٹ کی

Mirror of Shabana Azmi`s tweet
شبانہ اعظمی کے ٹویٹ کا عکس

 اداکارہ اور سماجی کارکن شبانہ اعظمی نے  اپنے والد کیفی اعظمی کی برسی پر ان  کے  ایک شعر کے ذریعہ  انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک یاد گار تصویر بھی ٹویٹ کی ۔ انہوں نے  ۱۰؍ مئی کو صبح  ۷؍ بج کر ۴۷؍ منٹ پر ٹویٹ کیا ، ’’   بہار آئے تو میرا سلام کہہ دینا =مجھے تو آج طلب کر لیا ہے صحرا نے: کیفی اعظمی ....۲۱؍ سال پہلے آج ہی دن  ۔‘‘  یادرہےکہ کیفی ۱۰؍ مئی ۲۰۰۲ء کو ممبئی میں انتقال کرگئے تھے۔  خبر لکھے جانے تک اس ٹویٹ کو ۵۰۶؍ افراد نے لائک  ہے جبکہ ۴۲؍ افراد نے اسے ری ٹویٹ کیا ہے  جبکہ تقریبا ً ۲۰؍ ہزار افراد اس  سے استفادہ کیا  ہے۔ ایک بڑی تعدا دنے اس پر تبصرہ بھی کیا ہے جس  میں سے صحافی نریندر دوبے کا ایک تبصرہ قابل ذکر ہے۔  انہوں  نے ہیش ٹیگ کیفی اعظمی کے ساتھ ٹویٹ کیا ، ’’ وقت اور حالات کو مکمل لفظ دینے و الے  ، مزدوروں اور محنت کشوں کا در د بیان کرنے والے  عظیم شاعر کیفی اعظمی صاحب کی یادوں کو سلام ، دل کی گہرائیوں سے خراج عقید ت پیش کرتا ہوں ‘‘خبر لکھے جانے تک تک مذکورہ تبصرے کو بھی دو افراد نے پسند کیا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK