Inquilab Logo

شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی‘‘ کا ٹیزر جاری، سوشل میڈیا پر پذیرائی

Updated: November 02, 2023, 2:04 PM IST | Mumbai

امسال کی شاہ رخ خان کی تیسری فلم ’’ڈنکی‘‘ کا ٹیزر ان کی ۵۸؍ ویں سالگرہ پر جاری کیا گیا۔ خیال رہےکہ یہ فلم ۲۲؍ دسمبر کوریلیز ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو اور وکی کوشل بھی نظر آئیں گے۔

Dunki will release on December 22. Photo: INN
ڈنکی ۲۲؍ دسمبر کو ریلیز ہو گی۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی ‘‘ کا ٹیزر جاری ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ امسال شاہ رخ خان کی تیسری فلم ہے۔ یہ فلم ۲۲؍ دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہو گی۔ اس ضمن میں شاہ رخ خان نے پہلی مرتبہ راج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کیا ہے۔ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض راج کمار ہیرانی نے انجام دیئے ہیں۔ شاہ رخ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈنکی کے ٹیزر کا ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ سادہ اور حقیقی لوگوں کی کہانی ہے جو اپنے خوابوں اور خواہشات کو پوراکرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ دوستی، محبت،ساتھ رہنے اور رشتوں کی جسے ہم گھرکہتے ہیں۔ یہ دل چھو لینے والے مصنف کی دل چھو لینے والی کہانی ہے۔ اس سفر کا حصہ ہونا اعزاز کی بات ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ ہمارے ساتھ آئیں گے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

 

خیال رہے کہ اس فلم کو ریڈ چلیز انٹرٹنمینٹ، جیو اسٹوڈیو اور راجکمار ہیرانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ شاہ رخ خان کے علاوہ فلم میں تاپسی پنو اور وکی کوشل بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کی ’’جوان‘‘ کے باکس آفس پر ۵۶؍ دن مکمل، نیٹ فلکس پر ریلیز

راج کمار ہیرانی نے فلم کا ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گھر وہ ہے جہاں دل سب سے زیادہ خوش ہو اور اس فلم کے دل میں وہ لوگ ہیں جو دوستی، محبت اور اپنے خوابوں کیلئے سفرکر رہے ہیں۔ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ واقعی ایک دلکش اداکار ہیں جنہیں زبان پر مہارت حاصل ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ صبح ۷؍ بجے شوٹنگ پر آکر مجھے حیران کردیا تھا۔

شاہ رخ خان کے مداحوں میں سے ایک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے ٹیزر کے تعلق سے کہا کہ یہ سب سے بہترین فلم ثابت ہوگی۔ دوسرے مداح نے لکھا کہ ڈنکی ایسی فلم ہے جس کا ہم سنیما سے محبت کرنے والوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ کچھ مداحوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ فلم کس طرح ہٹ ہوگی۔ 
ٹیزر میں کیا ہے؟
فلم کے ٹیزر کی شروعات یوں ہوتی ہے کہ کچھ خواتین اور مرد صحرا پار کر رہے ہیں جبکہ ایک نشانہ باز ان پر نشانہ لگارہا ہے۔ جیسے ہی وہ ٹریگر دباتا ہے ٹیزر کا رخ تبدیل ہو جاتا ہے اور پردے پر دوستوں کا ایک گروپ آجاتا ہے جو کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور لندن جانا چاہتے ہیں۔ دوستوں کے گروپ میں شاہ رخ خان، تاپسی پنو، وکی کوشل اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK