Inquilab Logo

شاہد کپور کی فلم ’بُل‘۲۰۲۳ء میں ریلیز ہوگی

Updated: November 21, 2021, 6:56 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ ایکٹر شاہد کپور کی آنے والی فلم’بُل‘۷؍اپریل ۲۰۲۳ء کو منظر پر آئے گی۔واضح رہے کہ شاہد کپور کی یہ فلم بریگیڈیئر بلسارا کی زندگی پر مبنی ہوگی

Shahid Kapoor
شاہد کپور

بالی ووڈ ایکٹر شاہد کپور کی آنے والی فلم’بُل‘۷؍اپریل ۲۰۲۳ء کو منظر پر آئے گی۔واضح رہے کہ شاہد کپور کی یہ فلم بریگیڈیئر بلسارا کی زندگی پر مبنی ہوگی۔شاہد کپور اس فلم میں بریگیڈیئر بلسارا کا رول ادا کریںگے۔اس فلم سے آدتیہ نمبالکر بحیثیت ڈائریکٹر اپنے کریئر کا آغاز کریںگے۔یہ فلم ۱۹۸۰ء کے ایک واقعہ پر بنائی جارہی ہے۔ اس فلم کو ٹی سیریز اور گلٹی بوائے اسوسی ایشن کے بینر کے تحت بنایا جائے گا۔ فلم’بُل‘کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان کیا جا چکا ہے اور اسے ۷؍اپریل ۲۰۲۳ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
 ٹی سیریز کے منیجنگ ڈائریکٹر بھوشن کمار نے کہا کہ ’بُل ‘ ان کے کئے ایک اہم پروجیکٹ ہے اور ٹی سیریز کی سب سے بڑی ایکشن فلموں میں سے ایک ہوگی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK