Inquilab Logo

شاہد کپور کی فلم ۷؍دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی

Updated: June 21, 2023, 11:15 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ اپنی نئی رومانوی کامیڈی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے لے آئے۔

Shahid Kapoor
شاہد کپور

بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ اپنی نئی رومانوی کامیڈی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے لے آئے۔اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا ایک رومینٹک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں ریلیز کی تاریخ موجود ہے، فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا ہے۔فلمی پوسٹر کے مطابق شاہد کپور اور کریتی سینن کی نئی رومانوی فلم رواں برس۷؍ دسمبر کوسنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق فلم کو پہلے اکتوبر میں سنیما گھروں کی زینت بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پھر کچھ وجوہ کی بنا پر تاریخ تبدیل کردی گئی۔شاہد کپور اور کریتی سینن  پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں جبکہ فلم میں دھرمیندر اور ڈمپل کپاڈیا بھی پر اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK