Inquilab Logo

عالیہ بھٹ اوررنویرسنگھ کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘کی شوٹنگ کاآغاز

Updated: August 21, 2021, 3:06 PM IST | Agency | Mumbai

دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنے مداحوں کو اطلاع دی،ویڈیو میں کرن جوہر بھی نظر آرہے ہیں،فلم کا تھیم میوزک بھی سنا جاسکتاہے

Alia and Ranveer Singh`s film.Picture:INN
عالیہ بھٹ اوررنویرسنگھ ۔تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ ایک مرتبہ پھر ساتھ میں کام کرنے جارہے ہیں۔ دونوں اداکار فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ دونوں اداکاروں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعہ اس کی اطلاع اپنے مداحوں کو دی ہے۔ عالیہ بھٹ نے فلم کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے اپنے حلیہ سے لے کر فلم کے سیٹ تک کی جھلک بھی دکھائی ہے۔ ویڈیومیں کرن جوہر اور رنویر سنگھ بھی نظر آرہے ہیں۔ اس میں فلم کا تھیم میوزک بھی سنائی دیتا ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ ساڑی میں نظر آئیں گی۔اس ویڈیو میں انہوںنے شفون کی ساڑی اور بلائوز پہنا ہوا ہے۔ انہوں نے ایک بڑی سرخ رنگ کی بندیا بھی لگائی ہے۔ وہیں رنویر سنگھ اینیمل پرنٹ والے کپڑے پہنے ہوئے ہیںجبکہ ان کے گلے میں چین اور کانوں میں  بندے بھی نظر آرہے ہیں۔  اس ویڈیو میں کرن جوہر کے ساتھ منیش ملہوترا اور فلم کی ٹیم اور کریو ممبر بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں شبانہ اعظمی  کےنام کی نیم پلیٹ بھی دکھائی دیتی ہے۔ ویڈیو میں بیک گرائونڈ میں کرن جوہر کی آواز ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ راکی اور رانی بالکل تیار ہیں، چلئے کرتے ہیں ان کی پریم کہانی کی شروعات، لائٹس،کیمرا اور ایکشن۔‘‘ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ لکھتی ہیں’’کیپشن میں فٹ ہونے کیلئے بہت کچھ محسوس کررہی ہوں۔‘‘ اس پوسٹ میں انہوں نے دھرمیندر اور جیا بچن کو بھی مخاطب کیا ہے۔ وہیں رنویر سنگھ نے بھی اس ویڈیو کوشیئر کیا ہے۔ انہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا’’شروع ہوگئی ہے راکی اور رانی کی یہ انوکھی کہانی۔تو دیجئے ہمیں اپنا آشیرواد، پیار اور چلئے اس سفر میںہمارے ساتھ۔‘‘ اس ویڈیو کے ذریعہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلے شیڈیول کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری کرن جوہرکریں گے۔ یہ فلم گلی بوائے کے بعد رنویر  اور عالیہ کی دوسری فلم ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK