بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا
EPAPER
Updated: March 05, 2023, 10:37 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جہاں انہوں نے مداحوں کے ساتھ نہ صرف ڈانس کیا بلکہ کیک بھی کاٹا۔۳؍ مارچ کو اداکارہ کی۳۶؍ ویں سالگرہ تھی۔ اس خاص موقع پر ان کے مداح شردھا کے لیے کیک لے کر ایئرپورٹ پہنچے۔اس ویڈیو میں شردھا ایئرپورٹ پر اپنی کار سے باہر نکلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس دوران وہ آرام دہ انداز میں نظر آئیں۔ جہاں انہوں نے ایک میڈیا پرسن کے ساتھ اپنی فلم کے ایک گانےپر ڈانس کیا۔ شائقین نے شردھا کے اس انداز کو کافی پسند کیا۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے مداح کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔بتا دیں کہ لو رنجن کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم `تو جھوٹی میں مکار۸؍ مارچ ۲۰۲۳ء کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں شردھا اور رنبیر کی جوڑی پہلی بار نظر آئے گی۔ فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جسے شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔