بالی ووڈکی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک، سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی فروری کو جیسلمیر (راجستھان) میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔
بالی ووڈکی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک، سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی فروری کو جیسلمیر (راجستھان) میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ دونوں نے گزشتہ ۳؍سال سے اپنے تعلقات کو خفیہ رکھنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن پیپرازی اور ساتھی اداکاروں نےان کے تعلقات کو بے نقاب کیا۔ نئے سال کی چھٹیاںایک ساتھ منانے سے لے کر ایک دوسرے کےوالدین سے ملنے تک، ان کا رشتہ انتہائی رومانوی رہا ہے۔بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ جوڑے کی پہلی ملاقات فلم شیرشاہ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، حالانکہ ایسا نہیںہے۔دونوں کی پہلی ملاقات۲۰۱۸ء میںفلم’لسٹ اسٹوری‘کے اختتام پر منعقدہ پارٹی میں ہوئی تھی۔پہلی ملاقات کے بعد ہی دونوں سمجھ گئے تھےکہ ان کا رشتہ صرف دوستی تک محدود نہیں رہے گا۔ دوستی اور ملاقاتیں بڑھتی رہیں،جس کے ثبوت کئی بار پیپرازی کےکیمروں میں قید ہوئے۔ دونوں مہینوں تک خفیہ تعلقات میں رہے تاہم اکشے کمار نے قومی ٹیلی ویژن پر ان کے تعلقات کی تصدیق کی۔سدھارتھ اور کیارا کی پہلی ملاقات۲۰۱۸ءمیں فلم ’لسٹ اسٹوری‘کی شوٹنگ مکمل ہونے کی پارٹی میں ہوئی تھی۔ فلم میں کیارا تھی اور سدھارتھ ہدایت کار کرن جوہر کی دعوت پر پہنچے تھے۔ یہ پہلا موقع تھا جب دونوں آمنے سامنے تھے۔ دونوں پارٹی بیچ میں چھوڑکرایک ساتھ چلے گئے۔ کافی ود کرن میں سدھارتھ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کی کہانی بتاتے ہوئے کیارا نے بتایا کہ وہ اس رات کو کبھی نہیں بھول سکتیں۔