Inquilab Logo

گلوکارگرو رندھاوا اور نیہا ککڑایک ساتھ نظرآئیں گے

Updated: February 28, 2021, 3:54 PM IST | Agency | Mumbai

پاپ گلوکار گرو رندھاوا اور نیہا ککڑ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پروفائلز پر گیتوں کے بہت ہی اچھے مناظر شیئر کئے ہیں۔ ٹیزر امیج نے ان دونوں کے مابین باہمی اشتراک کا اعلان کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

Singers Randhawa And Neha Kakkar.Picture:INN
گلوکارگرو رندھاوا اور نیہا ککڑ۔تصویر :آئی این این

 پاپ گلوکار گرو رندھاوا اور نیہا ککڑ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پروفائلز پر گیتوں کے بہت ہی  اچھے مناظر شیئر کئے  ہیں۔ ٹیزر امیج نے ان دونوں کے مابین باہمی اشتراک کا اعلان کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پتہ چلا ہے کہ  بھوشن کمار کی ٹی سیریز کمپنی انہیں  ایک تیز ، رومانٹک گیت کے لئے ایک ساتھ لانے والی ہے جس کا عنوان ہے `’’اور پیار کرنا ہے ۔‘‘ یہ گیت سچیت ۔پرمپرا نے ریکارڈ کیا ہے۔ گرو رندھاوا اور نیہا ککڑ کا سابقہ ​​گانا   ’مورنی بن کے‘  چارٹ میں سب سے اوپررہا ہے ، اب دونوں ہی سعید قادری کے لکھے ہوئے گیت  میںجلد ہی نظر آنے والے ہیں۔ یہ گانا مداحوں کو یقینی طور پر ان دونوں کے درمیان اچھی کیمسٹری کی وجہ سے بہت پسند آئے گا۔ اروند کھیرا کی ہدایت کاری میں گرو رندھاوا اور نیہا ککڑ اس ویڈیو میں پہلی بار نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک خوبصورت کہانی دکھائی گئی ہے کہ محبت ابدی ہے اور مشکل وقت میں بھی آپ کے ساتھ کھڑی  رہتی ہے ۔ `’’اور پیار کرناہے’بھوشن کمار کے پروڈکشن میں بنایاگیا ہے اور اس کے موسیقار سچیت ۔پرمپرا ہیں۔ گرو رندھاوا اور نیہا ککڑ کا یہ رومانوی  گانا سعید قادری نے لکھا ہے  اور ۳؍مارچ کو اسے یو ٹیوب پر جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK