سوناکشی سنہا اور وجئے ورما کی فلم ’دہاڑ‘ کی برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کی جائے گی
سوناکشی سنہا اور وجئے ورما کی فلم ’دہاڑ‘ کی برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کی جائے گی ۔ اس بارے میں وجئے ورما نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ :’’ ہم ۲۰۲۳ء کی شروعات ایک شاندار خبر کےساتھ کررہےہیں۔ دہاڑ کی دہاڑ برلنالے کے ذریعہ سے گونجنے جارہی ہے کیونکہ یہ فیسٹیول میں پریمیئر ہونے والی پہلی ہندوستانی ویب سیریز بن گئی ہے۔‘‘ سوناکشی اور وجئے ورما کے مرکزی کرداروں سے سجی اس فلم کی ہدایتکاری ریما کاگتی اور روچیکا اوبیرائے نے کی ہے۔ جبکہ گلشن دیویا اور سوہم شاہ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔’دہاڑ‘ ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ٹائیگر بے بی کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ یہ راجستھان کے ایک چھوٹے سے قصبے کی کہانی ہے۔