Inquilab Logo

جنوبی ہند کے اسٹار پربھاس پر۲۰۲۳ء میں ۱۳۵۰؍ کروڑ کا داؤ لگا ہوا ہے

Updated: December 30, 2022, 3:18 PM IST | Mumbai

سال ۲۰۲۲ء بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے ملا جلا رہا۔ اس دوران `’لال سنگھ چڈھا‘، `’سمراٹ پرتھوی راج‘ اور ’رادھے شیام‘ جیسی کئی بڑے بجٹ کی فلمیں بڑی اسکرین پر آئیں اور ڈھیر ہوگئیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

سال ۲۰۲۲ء  بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے ملا جلا رہا۔ اس دوران `’لال سنگھ چڈھا‘، `’سمراٹ پرتھوی راج‘ اور ’رادھے شیام‘ جیسی کئی بڑے بجٹ کی فلمیں بڑی اسکرین پر آئیں اور ڈھیر ہوگئیں۔ تاہم، `’برہماستر پارٹ وَن: شیوا،’ `آر آر آر‘ اور ’کے جی ایف چیپٹر۲‘ `جیسی فلموں نے باکس آفس کو بچایا۔ اب سب کی نظریں۲۰۲۳ء پر ہیں کیونکہ اس سال کئی بڑے بجٹ کی فلمیں پردے پر آنے والی ہیں جن میںجنوبی ہند کی  سنیما ا نڈسٹری کی پین انڈیا فلمیں بھی شامل ہیں۔ان میں سے اس بار صرف پربھاس پر۱۳۵۰؍ کروڑ روپے کا داؤ لگا ہوا ہے ۔
 پربھاس کی فلم ’آدی  پروش‘کی ہدایت کاری تاناجی: دی اَن سنگ واریئر‘ سے شہرت یافتہ اوم راوت نے کی ہے۔ فلم میں پربھاس مرکزی کردار میں ہیں اور سیف علی خان، کریتی سینون بھی اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم پہلے۱۲؍ جنوری۲۰۲۳ء کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اس کے وی ایف ایکس اور راون کے لک نے تنازع کو جنم دیا، جس کی وجہ سے اسے آگے بڑھا دیا گیا۔  اس فلم کا بجٹ ۶۵۰؍ کروڑ  ہے۔
 پربھاس کی ایک اور فلم ’سالار‘ تیلگو زبان کی پین انڈیا فلم ہے جس میں  وہ مرکزی کردار میں ہیں۔ اس کا بجٹ ۲۰۰؍ کروڑ ہے۔ پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پرتھوی راج سوکمارن، جگ پتی بابو اور شروتی ہاسن جیسے ستارے  اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
 ’پروجیکٹ کے `‘ کو ناگ اشون ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔  اس فلم میں بھی پربھاس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ امیتابھ بچن، دیپکا پڈوکون اور دیشا پٹانی بھی اس میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کو تیلگو زبان کے ساتھ تمل، ہندی، کنڑ اور ملیالم میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔ اس فلم کا بجٹ ۵۰۰؍ کروڑ روپے  ہے۔ اس طرح سال ۲۰۲۳ء میںتنہا پربھاس پر۱۳۵۰؍ کروڑ کا داؤ لگا ہوا ہے۔۲۰۲۳ء میںریلیز ہونے والی فلموںمیں شاہ رخ خان کی پٹھان ،سلمان خان کی کسی کا بھائی کسی کا جان، رجنی کانت کی جیلراوررنبیرکپور کی انیمل اہم فلموں میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK