Inquilab Logo

سنیل گروور نے جسپال بھٹی سے کامیڈی کے رموز سیکھے

Updated: April 04, 2023, 12:23 PM IST | Mumbai

مشہور کامیڈین اور اداکار نے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئےکہا:کالج کے دنوں میں ہی پہلی فلم مل گئی تھی

Comedian and actor Sunil Grover
کامیڈین اور اداکار سنیل گروور

کامیڈین اور اداکار سنیل گروور نے حال ہی میں اپنےجدوجہد کے دنوں کو یادکیا۔گفتگو کے دوران انہوںنےبتایا کہ ان کے کریئر کا آغاز انیس بزمی کی فلم ’پیارتوہونا ہی تھا‘ سے ہوا۔ انہوں نے اس فلم میں حجام طوطارام کا کردار اداکیا تھا جو غلطی سے اجے دیوگن کے کردار کی مونچھیں کاٹ دیتا ہے۔
سنیل کو پہلی فلم کالج کے دنوں میں ملی
 میش ایبل انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سنیل گروورنےکہا – میں اس وقت چنڈی گڑھ  کے کالج میں تھا اورمیرا پہلا سال چل رہا تھا۔ میں ان دنوں کالج میں ڈراماکررہا تھا۔ فلم کے میکر شوٹنگ کیلئےوہاں موجودتھے۔مقامی ڈراما  سرکل سے وابستہ کسی نے ان سےمیرے بارے میں کہا کہ آپ ان سے پوچھ لیں۔اس کے بعد میں انیس صاحب سے ملنے گیا تو انہوں نے مجھے اس کردار کے لیے فائنل کیا۔
کامیڈی کی بنیادی باتیں جسپال بھٹی سے سیکھیں
 بات چیت کےدوران سنیل نے بتایا کہ انہوں نےکامیڈی سےمتعلق بنیادی باتیں مشہور کامیڈین جسپال بھٹی سےسیکھیں۔ انھوں نے کہا’’میں ایک بار جسپال بھٹی کے پاس آڈیشن کے لیے گیا تھا۔وہاں انہوں نےمجھے ایک چھوٹا سا کردار دیا۔ پھر انہوں نے مجھے اور بھی بہت سے کردار دئیے۔ آہستہ آہستہ میں نےان کے ساتھ شو کرنا شروع کر دیا۔ وہاں سے مجھے کامیڈی سمجھ آئی۔پہلے میں صرف نقل اور بے ترتیبی کر کے لوگوں کو ہنسانے کی کوشش کرتا تھا۔
 واضح رہےکہ جسپال بھٹی اپنے دور کے مشہور مزاح نگاروں میں سےایک تھے۔۹۰ءکی دہائی میں، وہ دوردرشن کے مشہور شوز فل ٹینشن، فلاپ شو اور منی کیپسول کے لیے جانے جاتے ہیں۔
 کامیڈی نائٹس ود کپل سے مشہور ہوئے
 سنیل گروور نےکامیڈی نائٹس ود کپل شرما اور دی کپل شرما شو کے ذریعے چھوٹے پردے پر اپنی پہچان بنائی، یہی نہیں جب کپل اور سنیل کے درمیان مبینہ تنازعہ ہوا اورسنیل شو چھوڑ کر چلے گئے تو شو کی ٹی آر پی کو بڑا دھچکا لگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK