Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ ۲۲ ؍ سال بعد۹؍جون کو دوبارہ ریلیز ہوگی

Updated: May 27, 2023, 10:58 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل کی سپر ہٹ فلم’غدر: ایک پریم کتھا‘ ۲۲؍سال بعد دوبارہ ریلیز ہوگی۔

The poster of the movie Ghadar: Ek Prem Katha which was released twenty two years ago
بائیس سال قبل ریلیز ہونے والی فلم’غدر:ایک پریم کتھا‘ کا پوسٹر

بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل کی سپر ہٹ فلم’غدر: ایک پریم کتھا‘ ۲۲؍سال بعد دوبارہ ریلیز ہوگی۔   ہدایت کار انل شرما کی فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘   ۲۰۰۱ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں سنی دیول، امیشا پٹیل اور امریش پوری نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ ’غدر: ایک پریم کتھا‘  دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔سنی دیول نےسوشل میڈیااکاؤنٹ کے ذریعےبتایا کہ ’غدر: ایک پریم کتھا‘۲۲؍سال بعد۹؍ جون کو دوبارہ ناظرین کے سامنے آئےگی۔اس کے ساتھ انہوں نےلکھا’’وہی پیار، وہی کہانی، لیکن اس بار مختلف ہوگا احساس۔‘‘سنی نے بتایا کہ اس کا ٹریلر بھی جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔اہم بات یہ ہے کہ ’غدر: ایک پریم کتھا‘کا سیکوئل بنایا جا رہا ہے۔’غدر۲؍: دی کتھا کانٹی نیوز‘کی شوٹنگ جاری ہے۔ یہ فلم۱۱؍اگست کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں سنی کے ساتھ امیشا، اتکرش شرما، منیش وادھوا، سمرت کور، لو سنہا نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK