کرن جوہرکی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی۲۸؍جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
EPAPER
Updated: July 25, 2023, 11:42 AM IST | Mumbai
کرن جوہرکی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی۲۸؍جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
کرن جوہرکی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی۲۸؍جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم نے ریلیز سے پہلے ہی اپنےبجٹ کا۹۰؍ فیصد وصول کر لیا ہے۔خبروں کے مطابق ۱۶۰؍ کروڑ کے بجٹ میں بننے والی اس فلم کی پرنٹ اور پبلسٹی پر۱۸؍کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ ایسے میں فلم کی مجموعی لاگت ۱۷۸؍ کروڑ ہے۔فلم نے اب تک ڈیجیٹل رائٹس سے ۸۰؍کروڑ اور سیٹیلائٹ رائٹس سے ۵۰؍ کروڑ کمائے ہیں۔ اس کے علاوہ فلم بنانے والوں نےاس کے میوزک رائٹس۳۰؍کروڑ روپے میں فروخت کیے ہیں۔ ان سب کو ملاکراب تک ۱۶۰؍کروڑ روپے وصول ہو چکے ہیں۔اگر اس طرح دیکھا جائے تو راکی اور رانی کی پریم کہانی باکس آفس پر محفوظ صورتحال میں ہے۔
اب تک فلم کے۳؍گانے’تم کیا ملے‘،’جھمکا‘ اور’وے کملیا‘ ریلیز کئے جاچکےہیں۔پیر کواس کا چوتھاگانا’ڈھنڈورا باجے رے‘ ریلیز کیا گیا۔یہ گانا رنویر اور عالیہ پر درگا پوجا کے پس منظر میں فلمایا گیا ہے۔جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ،جیا بچن، دھرمیندر اور شبانہ اعظمی جیسے اداکار نظر آئیں گے۔ یہ فلم کرن جوہرکی ہدایت کاری میں بننے والی ۷؍ویں فلم ہے۔