Inquilab Logo

آکانکشا اوستھی کی بھوجپوری فلم ’دلہن نمبروَن‘ کی شوٹنگ شروع

Updated: June 04, 2023, 10:18 AM IST | Mumbai

بھوجپوری سنیما کی اداکارہ آکانکشا اوستھی کی فلم ’دلہن نمبر ون‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔عکس پاٹھ شالہ انٹرٹینمنٹ کی پیشکش فلم کو ویویک کمار نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایت کاری کنہیا وشوکرما نے کی ہے۔

Bhojpuri actress Akanksha Awasthi
بھوجپوری اداکارہ آکانکشا اوستھی

بھوجپوری سنیما کی اداکارہ آکانکشا اوستھی کی فلم ’دلہن نمبر ون‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔عکس پاٹھ شالہ انٹرٹینمنٹ کی پیشکش فلم کو ویویک کمار نے پروڈیوس کیا  ہے اور اس کی ہدایت کاری کنہیا وشوکرما نے کی ہے۔ ویویک کمار نے کہا کہ ’’فلم’دلہن نمبرون‘ایک سماجی اور خاندانی فلم ہوگی۔ ہم یہ فلم بڑے بجٹ کےساتھ بنا رہے ہیں۔ فلم کی کہانی حیرت انگیز ہے۔ہم ایک مکمل فیملی کمرشیل فلم بنا رہے ہیں، جسے بھوجپوری ناظرین اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ دیکھ کرلطف اندوز ہو سکتے ہیں۔‘‘
 ہدایت کار کنہیا کمار نے فلم کو تفریح ​​کا نیکسٹ لیول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’فلم ’دلہن نمبرون‘ خواتین پرمبنی فلم ہے، جو تمام طبقات کے ناظرین کو پسند آئے گی۔فلم کےتمام اداکار انتہائی محنتی اور باصلاحیت ہیں۔ہم ان کے ساتھ اس فلم کی شوٹنگ پر توجہ مرکوز کر رہےہیں۔‘‘فلم کی اداکارہ آکانکشانےکہاکہ ’’میری خوبصورت فلموں میں سے ایک فلم ’دلہن نمبرون‘ ہے۔ جس کی کہانی نے مجھے فلم کے لیے ہاں کہنے پر مجبور کیا۔اب جب کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہو رہی ہے، میں بہت پرجوش ہوں۔فلم’دلہن نمبرون‘کےایسوسی ایٹ ڈائریکٹر روی تیواری ہیں۔موسیقی رجنیش مشرا اور مدھوکر آنند کی ہے۔کہانی راکیش ترپاٹھی نےلکھی ہے۔ ڈی او پی پرکاش اناہیں۔ فلم میں آکانکشا اوستھی، منوج آر پانڈے، نثار خان، منوج ٹائیگر، سنجے پانڈے، مایا یادو،سنجے ورما، انیتا سہگل، کرشنا یادو، شمبھو رانا مرکزی کردار میں ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK