Inquilab Logo

ٹائیگر۳؍دیوالی پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی

Updated: November 14, 2023, 9:59 AM IST | Mumbai

سلمان خان،کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کی اداکاری سے سجی فلم ’ٹائیگر۳‘ دیوالی کے موقع پر سب سے زیادہ آمدنی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

Tiger 3
ٹائیگر۳

سلمان خان،کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کی اداکاری سے سجی فلم ’ٹائیگر۳‘ دیوالی کے موقع پر سب سے زیادہ آمدنی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔اس فلم نے دیوالی کے موقع پر اپنی ریلیزکےپہلے دن  عالمی پیمانے پر ۹۴؍کروڑ روپے کمالئے ہیں۔جبکہ اسی ایک دن میں صرف ملک کےاندر ہی اس فلم نے ۴۴ء۵؍کروڑ کی کمائی کی ہے جس میں صرف ہندی ورژن سے۴۳؍کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ دیگر زبانوں میںڈب کی گئی  فلم سے ۱ء۵؍کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے۔دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم نے اپنی اس شاندارکمائی سے  ۴؍ریکارڈ قائم کئے ہیں۔پہلا ریکارڈ یہ کہ اس نے ہندی فلموں کی تاریخ میں دیوالی کے دن سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔اس کے ساتھ ہی یہ سلمان خان کی پہلی فلم ہے جس نے ابتدائی دن میں اس قدر کمائی کی۔ یہ ٹائیگر فرینچائز کی بھی پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہےجبکہ دیوالی کے موقع پر اس سے قبل ریلیز ہونے والی فلم  کی آمدنی کے مقابلے اس نے ۳؍گنا آمدنی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK