Inquilab Logo

ٹام کروز ’مشن امپاسیبل۷‘ کی شوٹنگ میں مصروف

Updated: October 16, 2020, 2:03 PM IST | Agency | Mumbai

مشہور امریکی اداکار ٹام کروز آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’مشن امپاسیبل ۷‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ہیوی موٹر بائیک دوڑاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Tom Cruise Picture:INN
ٹام کروز۔ تصویر: آئی این این

مشہور امریکی اداکار ٹام کروز آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’مشن امپاسیبل ۷‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ہیوی موٹر بائیک دوڑاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر لگنے والے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد وبا کے سبب بند ہونے والی فلموں کی شوٹنگز دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ ہالی ووڈکے معروف اداکار ٹام کروز بھی اسی سلسلے میں امریکی مشہور زمانہ سیریز مشن امباسیبل کا سیکوئل ’مشن امپاسیبل۷‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور سیٹ پر موجود ٹام کروز کا ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے۔  ہندوستانی ٹی وی چینل ’ این ڈی ٹی وی ‘ کے مطابق ٹام کروز ایکشن سے بھر پور فلم ’مشن امپاسیبل ۷‘ میں ہندوستان میں بنائی گئی بائیک ’بی ایم ڈبلیو جی ۳۱۰‘ کا استعمال کریں گے اور اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سیریز مشن امپاسیبل کے اداکار ٹام کروز  مشن امپاسیبل۷؍کیلئے  پولینڈ کے ایک پل کو تباہ کرنے کے خواہاں ہیں۔اس سے قبل وہ ایک چلتی ہوئی ٹرین کے ایکشن کا منظر بھی کرچکے ہیں اور جس میں انہیں تیز رفتار ٹرین کی چھت پر دوڑتے ہوئے دکھایا گیاہے۔ فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK