Inquilab Logo

ٹی وی ادا کار آدتیہ سنگھ راجپوت انتقال کرگئے

Updated: May 23, 2023, 11:22 AM IST | Mumbai

اپنے گھر کے باتھ روم میں مردہ پائے گئے، منشیات کی زیادہ مقدار ممکنہ وجہ

Actor Aditya Singh Rajput
اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت

 ٹی وی اداکار اور کاسٹنگ ڈائریکٹر آدتیہ سنگھ راجپوت پیرکو مشتبہ حالات میں انتقال کر گئے۔ ان کی لاش اندھیری میں ان کے گھر کے باتھ روم سے ملی۔ ان کا دوست اور عمارت کا چوکیدار انہیںاسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔خبروںکےمطابق ان کی موت کی وجہ منشیات کی زیادہ مقدارہوسکتی ہے۔ آدتیہ سنگھ راجپوت دہلی کے رہنے والے تھے۔ انہوں  نے اپنے کریئر کا آغاز ۱۷؍سال کی عمر میں بطور ماڈل کیا۔ انہوں نے’میں نے گاندھی کو نہیں مارا‘اور ’کرانتی ویر‘جیسی فلموں میں کام کیا۔
 آدتیہ کو۳۰۰؍سےزیادہ اشتہاری ویڈیوز میں دیکھاگیاتھا۔ وہ ریئلٹی شو’اسپلٹس ولا‘میں بھی نظر آئے۔انہوں نےگزشتہ رات ہی انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی، ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی موت سے چند گھنٹے قبل پارٹی کر رہے تھے۔
 اگرچہ آدتیہ دہلی میں پیدا ہوئے تھے لیکن ان کا خاندان اصل میں اتراکھنڈ سےہے۔ اپنے والدین کے علاوہ آدتیہ کے خاندان میں ایک بڑی بہن بھی ہے۔انہوں نے سورو گنگولی اور ریتک روشن کے ساتھ ہیرو ہونڈا کا ایک اشتہار بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK