Inquilab Logo

وکی کوشل شاہ رخ کے ساتھ کام کریں گے

Updated: February 06, 2022, 9:40 AM IST | Mumbai

لی ووڈ اداکار وکی کوشل کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔

Vicky Kaushal
وکی کوشل

: بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتے  ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔ شاہ رخ خان کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ شاہ رخ جلد ہی راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ مارچ ۲۰۲۲ءسے شروع ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم میں وکی کوشل بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ اس کیلئے وکی اور راجکمار کی ملاقات بھی ہو رہی ہے۔ سنجو کے وقت سے ہی دونوں کے تعلقات کافی اچھے ہو گئے تھے۔ اس فلم میں تاپسی پنو بھی نظر آ سکتی ہیں۔ شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔ دونوں اس پروجیکٹ کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ پری پروڈکشن کا کام شروع ہو چکا ہے۔ پنجاب کے گاؤں کا بڑا سیٹ ممبئی کے فلم سٹی میں بنایا جائے گا۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ یہاں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ فلم کی شوٹنگ لندن اور بڈاپیسٹ میں کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK