Inquilab Logo

رنبیر کپور کی کونسی ادا سوشل میڈیا صارفین کو پسندآگئی؟

Updated: September 04, 2022, 10:28 AM IST | Mumbai

رنبیر کپور کا اپنی حاملہ اہلیہ اداکارہ عالیہ بھٹ کے لئے فکر اور احساس کا انداز سوشل میڈیا صارفین کو پسندآگیا۔

Ranbir Kapoor and Alia Bhatt
رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ

نبیر کپور کا اپنی حاملہ اہلیہ اداکارہ عالیہ بھٹ کے لئے فکر اور احساس کا انداز سوشل میڈیا صارفین کو پسندآگیا۔اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ گزشتہ روز ایئرپورٹ پر نظر آئے، ایئرپورٹ پہنچنے پر رنبیر کپور نے جلدی سے آگے بڑھ کر عالیہ کے لئے گاڑی کا دروازہ کھول کر ان کی گاڑی سے باہر آنے میں مدد کی۔یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کرلئے، ان کا ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں رنبیر کپور کے اس عمل کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور جوڑی کو ’بہترین جوڑی‘ ہونے کا خطاب دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور اپنی حاملہ اہلیہ اداکارہ عالیہ بھٹ کا مذاق اڑانے پر سخت تنقید کی زد میں رہے جس پر بعدازاں انہوں نے معافی بھی مانگی تھی۔ان دنوں دونوں فنکار اپنی۹؍ ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’برہماستر‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حقیقی زندگی کی یہ جوڑی پہلی بار فلم ’برہماستر‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK