طلبہ کو تعلیمی زندگی ہی میں سافٹ اسکلز پر توجہ دینی چاہئےکیونکہ یہ تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگی، دونوں میں سیکھنے، تعاون کرنے اور کامیاب ہونے کی ضامن ہوسکتی ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ دنیا میں ایسی کئی ملازمتیں ہیں جن کا انحصار مکمل طور پر سافٹ اسکلز پر ہوتا ہے۔ طلبہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ نصابی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ایسی مہارتوں پر بھی توجہ دیں جو آج نہیں بلکہ آئندہ کئی عشروں تک اُن کیلئے کارآمد ثابت ہوں گی۔ طلبہ کو جانچنا چاہئے کہ ان میں متذکرہ سافٹ اسکلز ہیں یا نہیں؟ اگر ہیں تو وہ کتنی مستحکم ہیں؟ اگر مستحکم نہیں ہیں تو انہیں مختلف آن لائن کورسیز، ٹیڈ ٹاک اور کتابیں پڑھ کر ان کے بارے میں جاننا چاہئے۔تمام تصاویر: آئی این این