موسمِ باراں جہاں ٹھنڈک، سرسبز مناظر اور خوشگوار فضا کا پیغام لاتا ہے، وہیں یہ موسم کئی بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے۔ گندے پانی کا جمع ہونا، نمی کا بڑھ جانا اور صفائی کا فقدان ایسے حالات پیدا کرتا ہے جن میں مختلف وائرل، بیکٹیریل اور فنگل بیماریاں پھیلتی ہیں۔ خاص طور پر طلبہ، جن کا زیادہ وقت اسکول یا کالج میں گزرتا ہے اور وہ اکثر بھیگنے، گیلے کپڑوں یا گندے پانی سے واسطہ رکھتے ہیں، ان بیماریوں کا جلد شکار ہو سکتے ہیں۔ بارش کے پانی میں کھیلنا، گیلے کپڑوں کے ساتھ دیر تک رہنا، گندے جوتے، بھیگی کتابیں اور نم ماحول یہ سب آپ کی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر قوتِ مدافعت کمزور ہو تو وائرل انفیکشن، جلدی بیماریاں، پیٹ کے امراض اور سانس کی تکالیف تیزی سے لاحق ہو سکتی ہیں۔ایسے میں طلبہ کو چاہئے کہ وہ نہ صرف بیماریوں سے متعلق آگاہی حاصل کریں بلکہ ان سے بچنے کیلئے مناسب حفاظتی اقدامات بھی اختیار کریں۔ تصویر: آئی این این
ڈینگو ڈینگوموسم باراں کی ایک عام بیماری ہے۔ یہ مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ علامات:تیز بخار، خارش، سردرد، تھکاوٹ، جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد،مسوڑھوں سےخون بہنا۔
چکن گنیا چکن گنیا ایک وائرل بیماری ہے جو ایڈیز مچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔علامات:جوڑوں اور پٹھوں میں درد ، تیز بخار،جلد کی خارش، تھکاوٹ ، سردی کا احساس، سر درد۔
ملیریا موسم باراں کی عام بیماری ملیریا بھی مچھروں سے پھیلتی ہےجو خون کو متاثر کرتی ہے۔علامات:اعتدال سے شدید سردی ، تیز بخار اور پسینہ آنا،سر درد، قے، خون کی شدید کمی،جسم میں درد۔
ہیضہ ہیضہ گندہ پانی پینے یا ناقص کھانا کھانے سے ہوتی ہے۔ ہیضہ کو روکنے کیلئے فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔علامات:الٹی، جسم میں پانی کی کمی ، پٹھوں میں درد، خون کی کمی۔
ٹائیفائیڈ ٹائیفائیڈ مانسون کی ایک انفیکشن والی بیماری ہے۔یہ ایک انتہائی متعدی بیماری ہے۔ ٹائیفائیڈ دوبارہ بھی ہو سکتا ہے۔علامات:مسلسل تیز بخار،کمزروی، پیٹ میں درد، الٹی، سر درد۔
وائرل فیور وائرل فیور سال بھر ہونے والی عام بیماری ہے لیکن یہ مانسون میں زیادہ ہوتی ہے۔ علامات:تیزبخار،تھکان، چکر آنا کمزروی ،جوڑوں اور جسم میں درد، گلے کی سوزش۔
ڈائریا ڈائریا کی شکایت مانسون کے دوران عام ہے۔ یہ بیماری عموماً غیر صحت بخش غذا کھانےاور ناقص پانی کے استعمال کی وجہ سے ہوتی ہے۔علامات:تیز بخار،متلی،پیٹ میں ہمیشہ مروڑ، پیٹ میں سوجن۔
انفلوئنزا یہ بیماری موسمی تبدیلی اور درجۂ حرارت میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سےہوتی ہے۔اگر علاج نہ کروایا جائے تو یہ بیماری وائرل انفیکشن میں تبدیل ہوسکتی ہے۔علامات:تیز بخار،جوڑوں میں درد، سردی لگنا،سردرد،گلے میں درد،سوکھی کھانسی۔
لیپٹوسپروروسس ایک بیکٹیریل انفیکشن ہے جو چوہے اور دوسرے جانوروں سے آلودہ کھانے اور پانی سے پھیلتا ہے۔ علامات: سر درد، پٹھوں میں درد، چمکیلی روشنیوں کے ساتھ آنکھوں میں درد، خارش سردی،بخار، پیٹ میں درد، اسہال۔
ہیپاٹائٹس اے یہ ایک وبا ہے جو مکھیوں کی وجہ سے ہوتی ہے اور مریض کے ساتھ براہ راست رابطے سے بھی پھیل سکتی ہے۔ ویکسینیشن کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔ علامات: سر درد، جوڑوں میں شدید درد، الٹی، تھکاوٹ، بھوک میں کمی،پیٹ درد۔