Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیفے شملہ میں ہندوستانی اور چائنیز ڈشیز کے کومبو اوربائول دستیاب

Updated: April 11, 2025, 11:23 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اوشیوارہ میں واقع اس ریسٹورنٹ میں ایک شخص کیلئے مکمل غذا کے طور پر سالن، روٹی اور چاول پر مبنی کومبو اور بائول پیش کئے جاتے ہیں۔

This restaurant has all kinds of facilities. Photo: INN.
اس ریسٹورنٹ میں ہر طرح کی سہولت موجود ہے۔ تصویر: آئی این این۔

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن ملائی ٹکہ، ایپل چکن ڈرائی، انڈے کا چلی ڈرائی، کلیئر سوپ، مٹن دال گوشت کومبو، چکن منچورین رائس بائول، چکن پالک، چکن حیدرآبادی
پتہ: ۱۸۳/۱۸۴؍، آدرش نگر، لنک روڈ، اوشیوارہ، اندھیری ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۱۰۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ۱۱؍ سےرات ساڑھے ۱۲؍ بجے 
رابطہ : 090291 39013
گزشتہ ہفتہ ہم نے ’کیفے دی پالک‘ نامی ریسٹورنٹ کا جائزہ پیش کیا تھا اور آج ہم جس ریسٹورنٹ کا جائزہ لے کر حاضر ہوئے ہیں اس کا نام’کیفے شملہ‘ ہے۔ اب یہ نام ترکاری کے نام پر رکھا گیا ہے یا ہماچل پردیش کے مشہور سیاحتی مقام کے نام پر یہ کہنا مشکل ہے۔ اوشیوارہ میں واقع اس ریسٹورنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ڈشیز کی ترتیب مقام کی بنیاد پر نہیں بلکہ قسم کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ یعنی یہاں ہندوستانی اور چائنیز ڈشیز کو مختلف جگہ نہیں بلکہ اسٹارٹرایک جگہ جس میں ہندوستانی اور چائنیز اسٹارٹر ایک جگہ ملیں گے جبکہ مین کورس ایک جگہ پھر چاہے وہ کسی بھی جگہ کا ہو۔ 
انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز اسٹارٹر سے ہوتا ہے جس میں سب سے پہلے تندوری ڈشیز ہیں یعنی ہندوستانی طرز کے پکوان جس میں چکن تندوری، چکن ٹکہ چکن ملائی ٹکہ اور چکن ٹنگڑی کباب جیسی ڈشیز ہیں اس کے بعد چائنیز اسٹارٹر میں چکن لالی پاپ ڈرائی، ایپل چکن ڈرائی، چکن کرسپی ڈرائی، چکن ہاٹ گارلک ڈرائی، انڈے کا چلی ڈرائی جیسی ڈشیز دی گئی ہیں۔ اس کے بعد سوپ کا نمبر آتا ہے جس میں چکن منچائو سوپ، ہاٹ اینڈ سور سوپ، چکن نوڈل سوپ اور کلیئر سوپ جیسے نام ہیں۔ 
اس کے بعد کامبو اور بائول کے تحت کومبو میں بٹر چکن کومبو، چکن قورمہ کومبو، مٹن قورمہ کومبو، مٹن دال گوشت کومبو، ویج کولہاپوری کومبو، پنیر مٹر کومبو جیسے نام ہیں۔ رائس بائول میں چکن منچورین رائس بائول، چکن منی ٹرپل رائس بائول، بٹر چکن زیرہ رائس بائول جیسے متبادل ہیں۔ اس کے بعد ہندوستانی مین کورس میں چکن کے تحت بٹر چکن، چکن قورمہ، چکن کولہاپوری، چکن پالک، چکن حیدرآبادی، چکن اچاری ہیں اس کے بعد مٹن کے تحت مٹن قورمہ، مٹن دال گوشت، مٹن ہانڈی اور مٹن بھونا ہے۔ اس کے علاوہ ویج کے تحت بھی متعدد ڈشیز ہیں۔ اس کے آگے پنیر اور سی فوڈ یعنی آبی حیات پر مبنی ڈشیز کی لسٹ دی گئی ہے۔ بریانی میں چکن دم بریانی، مٹن بریانی، پنیر بریانی اور پرانز بریانی ہیں۔ پلائو میں بھی چکن، مٹن، ویج اور پنیر کا متبادل ہے۔ اس کے بعد چائنیز مین کورس میں فرائڈ رائس، نوڈل اورگریوی ہے۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK