Inquilab Logo

منار (کیرالہ ) قدرتی حسن سے مالامال ایک منفرد سیاحتی مقام

Updated: February 14, 2024, 10:48 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

یہاں آپ کوخوبصورت ہل اسٹیشن، پہاڑوں میں چھپا ہوا آبشار،دلکش جھیل،نیشنل پارک، سالم علی برڈ سینکچوئری اورزمانہ قدیم کے آثار دیکھنے کو ملیں گے۔

The beautiful lake of Munnar. Photo: INN
منار کی خوبصورت جھیل۔ تصویر : آئی این این

مشہور سیاحتی مقامات یقینی طورپر زیادہ مقبول ہوتےہیں لیکن کبھی کبھی، دل چاہتاہےکہ کسی ایسی جگہ پرجایا جائےجس کے بارے میں آپ نے شاید ہی سنا ہو۔ منار، کیرالہ کے اڈوکی ضلع میں واقع ایک ایسی ہی جگہ ہے۔ اس خوبصورت شہر کی ایک بھرپور نوآبادیاتی تاریخ ہےکیونکہ یہ ہندوستان میں برطانوی اشرافیہ کے لیےایک ریزورٹ ہواکرتاتھا۔ ہندوستان کے خوبصورت مغربی گھاٹوں پر واقع اس شہر میں قدرتی خوبصورتی بہت زیادہ ہے۔ 
ٹاٹا ٹی میوزیم: منار اپنے چائے کے باغات کیلئےمشہور ہے جو شہر میں ایک صدی سے زیادہ عرصے سے ہیں۔ لیکن وہ یہاں کیسے پہنچے؟ ٹاٹا ٹی میوزیم اس سوال کا جواب دیتا ہے۔ ٹاٹا ٹی کےناتھنی اسٹیٹ میں واقع، یہ میوزیم یادگاری اشیاء، تصاویر اور پرانی مشینری کو دکھاتا ہے جو منار کو چائے کی سرزمین میں تبدیل کرنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ میوزیم شہر کے مرکز کے بالکل قریب واقع ہے، جو اسے اپنا سفر شروع کرنے کے لیے منار کے بہترین مقامات میں سے ایک بناتا ہے۔ 
ٹاپ اسٹیشن: منارکی بلند ترین چوٹی۶؍ہزار ۷۰۰؍فٹ سےزیادہ بلند ہے جوسیاحوں کیلئےمنار کا ایک مقبول ترین مقام ہے۔ یہ چوٹی نیچےکی وادی کے ساتھ ساتھ مغربی گھاٹوں کی پہاڑیوں کا شاندار منظر پیش کرتی ہے۔ یہ چوٹی ٹریکنگ کیلئےمیں بہت مقبول ہے۔ نیلے کورنجی کےپھول اس علاقے میں ہر ۱۲؍سال میں ایک بار کھلتے ہیں۔ 
اٹوکڈآبشار: اس خوبصورت ہل اسٹیشن سے غیر معمولی لطف اُٹھانا چاہتے ہیں ؟ اٹوکڈآبشاروں میں وہی ہے جو آپ کی اولین پسند ہے۔ پہاڑیوں اور جنگلوں کے درمیان چھپے ایک حسین آبشار کے ساتھ، یہ مشہور سیاحتی مقام واقعی پوشیدہ ہے۔ جب آپ اس آبشار تک پہنچیں گے، تو آپ اس کے تالاب میں ڈبکی لگاسکتےہیں جو آبشارکی بنیاد یعنی نیچے بنتاہے۔ ان آبشاروں کی خوبصورتی انہیں منار کے سیاحتی مقامات میں مقبول بناتی ہے۔ 
کنڈلا جھیل : کنڈلا جھیل منار کے سب سےخوبصورت سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ کنڈلا ڈیم کے ذریعہ پہاڑوں سے گھری ہوئی ایک خوبصورت مصنوعی جھیل زمین پرجنت کاکامل مجسمہ ہے۔ اس جھیل میں نائو کی سواری ایک ایسا تجربہ ہے جسےگنوانا نہیں چاہئے۔ 
ایکو پوائنٹ : منار کا ایکو پوائنٹ سیاحوں کے لیے سب سے دلچسپ مقامات میں سےایک ہے۔ آپ اس مقام پر قدرتی طور پر آواز گونجنے تجربہ کر سکتے ہیں۔ آپ جھیل میں کشتی بھی چلا سکتے ہیں، جو ۳؍طرف سے پہاڑی سلسلوں سےگھری ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر، یہ منار میں ایک تفریحی اور خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔ 
کلری کا علاقہ : دنیا میں مارشل آرٹس کی قدیم ترین شکل کلاری پئیٹو کی ابتدا جنوبی ہندوستان میں ہوئی تھی۔ یہ لڑائی کا انداز آج بھی منار کے علاقےکلاری میں رائج ہے اور سکھایا جاتا ہے۔ کتھاکلی ڈانس کے ساتھ کلاری پئیٹو بھی روزانہ پیش کیا جاتاہے جو کیرالہ کی تاریخ سے جڑا ہوا ہے۔ یہ آپ کے لیے منار میں اپنی شام گزارنے کے لیے بہترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ 
ایراویکولم نیشنل پارک :ایراویکولم نیشنل پارک یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کےذریعہ تسلیم شدہ جگہ ہے۔ یہ پارک ہاتھیوں کی آبادی کے ساتھ ساتھ نیلگیری لنگور، دنیاکےسب سے بڑے کیڑے (اٹلس موتھ)، شیروں اور چیتوں کیلئےمشہورہے۔ یہ کچھ ایسے جانور ہیں جو آپ اس نیشنل پارک میں دیکھ سکتےہیں۔ 
ڈاکٹر سالم علی برڈ سینکچوئری: سالم علی برڈ سینکچوئری نایاب پرندوں کی سیکڑوں اقسام کاگھرہے۔ آپ زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کیلئےتربیت یافتہ گائیڈ کی مدد سے اس پناہ گاہ میں پرندوں کو دیکھنےمیں مشغول ہو سکتے ہیں۔ کچھ انوکھے پرندے جنہیں آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں وہ ہیں شہد کی مکھی کھانے والے، کرمسن گلے والے باربیٹ، نائٹ بگلا اور سن برڈ۔ 
مریور: مریور منار کا ایک خوابیدہ سیاحتی مقام ہے جہاں دیکھنے کے لیےبہت سی چیزیں ہیں۔ سب سےاہم، پتھر کے زمانے میں اس وقت رہنے والے افرادکےذریعہ بنائے گئے ڈولمین ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ اس علاقے میں قدرتی طورپراگنے والا صندل کا جنگل ہے۔ تیسرا، مریور میں گنے کےکھیت، بانس کے جنگلات اور آبشار بھی ہیں۔ ان سب کے ساتھ، مریورایک قابل دید مقام ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK