Inquilab Logo

ٹی وی ایس بی ایم ڈبلیو کی طاقتور بائیک

Updated: May 02, 2020, 4:43 AM IST | New Delhi

ملک میں یکم اپریل ۲۰۲۰ء سے نئے بی ایس ۶؍ ایمیژن قانون کا نفاذ ہوگیا ہے، جس کے باعث اب سبھی گاڑی ساز کمپنیاں اپنے گاڑیوں  کےلائن اَپ کوبھی اسی اسٹینڈرڈ کے مطابق اَپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ نئے ماڈل کو بھی لانچ کررہی ہیں

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ملک میں یکم اپریل ۲۰۲۰ء سے نئے بی ایس ۶؍ ایمیژن قانون کا نفاذ ہوگیا ہے، جس کے باعث اب سبھی گاڑی ساز کمپنیاں اپنے گاڑیوں  کے لائن اَپ کوبھی اسی اسٹینڈرڈ کے مطابق اَپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ نئے ماڈل کو بھی لانچ کررہی ہیں ۔ معلوم ہوکہ سال ۲۰۱۳ء میں بی ایم ڈبلیو موٹرراڈ اور ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے سب ۵۰۰؍ سی سی کی پریمیم موٹر سائیکل کی ایک نئی سیریز کوپیش کرنے کیلئے اشتراک کیا تھا۔ اس شراکت داری کے ساتھ ٹی وی ایس اپاچے آر آر ۳۱۰؍ پہلا ماڈل تھا، جس کے بعد بی ایم ڈبلیو جی ۳۱۰؍ اور بی ایم ڈبلیو جی ۳۱۰؍ جی ایس کو لانچ کیا گیا تھا۔ معلوم ہوکہ اس وینچر کے تحت بی ایم ڈبلیو موٹرراڈ کے ذریعے بی ایم ڈبلیو کے ڈیزائن پر کام کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنی مل کر چوتھے ماڈل کو لانے کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ جسے اپاچے آر آر ۳۱۰؍ کے پلیٹ فارم پر تیار کیاجائے گا۔ معلوم ہوکہ یہ ایک ایڈونچر موٹرسائیکل ہوسکتی ہے جسے نئے طریقے سے ڈیزائن کیا جائے گا۔ فی الحال کمپنی نے اس بائیک کے دیگر فیچرس کے متعلق کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔ امکان ہے کہ اس میں  ۵۰۰؍ سی سی سے ۶۵۰؍ سی سی کی استعداد والا انجن دیا جائے گا جو ٹوین سلنڈرکے ساتھ آئے گا۔ معلوم ہوکہ اس سال کے آغاز میں ٹی وی ایس کے صدر اور سی ای کے این رادھا کرشنن نے تصدیق کی تھی کہ کمپنی ۲۰۲۱ء میں دوسری ٹی وی ایم بی ایم ڈبلیو موٹرسائیکل پیش کرے گی۔ حالانکہ اس کی آفیشل لانچ کی تاریخ کا اعلان نہیں  کیا گیا تھا۔ وہیں  قیمت کے متعلق ابھی کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگی لیکن امید ہے کہ اس کی قیمت لگ بھگ ۵؍ لاکھ روپے (ایکس شو روم) ہوسکتی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے برٹش موٹرسائیکل ساز کمپنی نارٹرن کو بھی خریدا ہے۔ لہٰذا اب کمپنی کلاسک موٹر سائیکل کے سیگمنٹ میں بھی انٹری کرکے رائل انفیلڈ کو ٹکر دینے کیلئے بازار میں  اپنی موٹر سائیکلیں پیش کریں گی۔ فی الحال ٹی وی ایس ہندوستانی بازار کے لئے ۲؍نئی موٹرسائیکلوں پر کام کررہے ہے جنہیں  جلد بازار میں پیش کیا جائے گا۔ 

auto news bmw Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK