منی پور کے ایک نوجوان نے بانس کی مدد سے ’موبائل ٹرائی پوڈ‘بنایا

Updated: October 01, 2020, 12:13 PM IST | Agency

ریاست منی پورکےامپھال شہر کے رہنے والے ایک نوجوان نے ماحول دوست ٹرائی پوڈ بنانے کاکارنامہ انجام دیا ہے۔ یہ نوجوان بارہویں کامیاب ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران اسے بانس کی مدد سے ٹرائی پوڈ بنانے کا خیال آیا اور اس نے اس خیال کوچند دنوں کی محنت کے ذریعہ حقیقت میں بدل دیا

Manipur Youth
بانس کی مدد سے ’موبائل ٹرائی پوڈ‘بنایا

ریاست منی پورکےامپھال شہر کے رہنے والے ایک نوجوان نے ماحول دوست ٹرائی پوڈ بنانے کاکارنامہ انجام دیا ہے۔ یہ نوجوان بارہویں کامیاب ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران اسے بانس کی مدد سے ٹرائی پوڈ بنانے کا خیال آیا  اور اس نے اس خیال کوچند دنوں کی محنت کے ذریعہ حقیقت میں بدل دیا۔  ٹرائی پوڈ وہ اسٹینڈ ہوتا ہے جس پر موبائل کو رکھ کر ویڈیو شوٹنگ کی جاتی ہے۔  یہ موبائل ٹرائی پوڈ یوٹیوب اور دیگر ویڈیو ایپ اور ویڈیو بلاگنگ کرنےو الے استعمال کرتے ہیں۔ 
 تفصیلات کے مطابق امپھال کے رہنے والے ۲۶؍ سالہ کونسم رمیشن سنگھ نے بانس کا موبائل ٹرائی پوڈ بناکر سبھی کو حیران کردیا ہے ۔ کونسم نامی یہ نوجوان بارہویں کامیاب ہے اور اسے بانس سے مختلف چیزیں بنانے کا شوق ہے ۔ یہ نوجوان بانس سے مختلف چیزیں بنانے کی اپنی کاریگری کا ویڈیو بناتا ہے اور اسے یوٹیوب پر اَپ لوڈ کرتا ہے۔ اس نوجوان نے بانس کا ٹرائی پوڈ بنایا اور اس کا ویڈیو یو ٹیوب پر اَپ لوڈ کیا جسے لوگوں نے خوب پسند کیا۔  
 کونسم کے بقول ’’چونکہ میں خود بھی ویڈ یو بلاگنگ کرتا ہوں لہٰذا لاک ڈاؤن کے دوران  مجھے ٹرائی پوڈ اسٹینڈ کی ضرورت محسوس ہوئی۔ میں نے اسے آن لائن خریدنا چاہا تو مجھے  لاک ڈاؤن کے سبب یہ  دستیاب نہ ہوا ۔ اس لئے مجھے خیال کہ جب میں کئی ساری چیزیں بانس کی مدد سے تیار کرچکا ہوں تو کیوں نہ بانس کا ہی ٹرائی پوڈ  بنالوں۔  اس کے لئے میں نے دھات کا بنا ہوا ٹرائی پوڈ بنانے کا ویڈیو دیکھا اور اسی حساب سے اپنا بانس کا ٹرائی پوڈ بنانے کی کوشش کی۔ شروعات میں مجھے ناکامی ہوئی میں نے کوشش نہیں چھوڑی اور اس طرح اس کا پہلا نمونہ بنانے میں  مجھے ۷؍ دن کا وقت لگا۔  ‘‘ اس ہونہار نوجوان نے یہ بھی بتایا کہ جب اسے ٹرائی پوڈ بنانے میں کامیابی ملی اور اس نے اس کی تیاری کاویڈیو جب یو ٹیوب اور فیس بک پر شیئر کیا تو آس پاس کے کئی لوگوں نے اس سے رابطہ کیا اور بانس کا یہ ٹرائی پوڈ ان کے لئے بھی بنانے کی فرمائش کی ۔ کونسم کے بقول ’’اب تک میں لوگوں کیلئے  ۱۰؍ سے زیادہ ٹرائی پوڈ بناچکا ہوںاور مزید کام جاری ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK