Inquilab Logo

اسمارٹ واچ: میوی ماڈل ای اسمارٹ واچ لانچ کردی گئی

Updated: December 07, 2022, 11:17 AM IST | Mumbai

میوی ماڈل ای اسمارٹ واچ ہندوستان میں لانچ کردی گئی ہے ۔ اس میں ۱ء۶۹؍ انچ کا ایچ ڈی ٹچ اسکرین دیا گیا ہے۔

Mivi Model E Smart Watch; Photo: INN
میوی ماڈل ای اسمارٹ واچ; تصویر :آئی این این

 میوی ماڈل ای اسمارٹ واچ ہندوستان میں لانچ کردی گئی ہے ۔ اس میں ۱ء۶۹؍ انچ کا ایچ ڈی ٹچ اسکرین دیا گیا ہے۔ یہ اسمارٹ واچ آئی پی ۶۸؍ سرٹیفکیشن  یافتہ ہے،یعنی یہ پانی اور پسینے سے خراب نہیں ہوتی۔  اس میں ۱۲۰؍ اسپورٹس موڈ دئیے گئے ہیں۔ اس اسمارٹ واچ کی بیٹری  ایک بار مکمل چارج ہونے پر  ۷؍  دنوں  تک کام کرتی ہے۔  اس کی قیمت ۱۲۹۹؍ روپے ہے اور یہ میوی کی ویب سائٹ اور فلپ کارٹ سے آن لائن خریدی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس اسمارٹ واچ میں ۱ء۶۹؍ انچ کا ایچ ڈی کٹنگ ایج ڈسپلے دیا گیا ہے ،جس میں ۵۰۰؍ نِٹس برائٹنیس  موجود ہے۔ اس اسمارٹ واچ میں ۵۰؍ سے زائد کلاؤڈ ’واچ فیسیس‘ موجود ہیں۔ اس میں ۲۰۰؍ ایم اے ایچ کی لیتھیم پالیمر بیٹری دی گئی ہے جس میں میگنیٹک اٹریکشن  لائن دی گئی ہے جس سے وائر لیس چارجنگ کی سہولت ملتی ہے۔ اس اسمارٹ واچ کو مکمل چارج ہونے میں ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔عام استعمال ہونے پر ۷؍دن اور اسٹینڈبائے موڈ پر ۲۰؍ دنوں تک یہ کام کرےگی۔اس اسمارٹ واچ میں بلیوٹوتھ ۵ء۱؍ کنکٹی ویٹی کا فیچرموجود ہے۔ صحت کے متعلق اس میں کئی کارآمد فیچرس موجود ہیں ۔ جن میںچہل قدمی کا حساب کتاب رکھنے کے لئے  جی سینسر،نیند کے لئے سلیپ مانیٹر، ہارٹ ریٹ، بلڈ پریشر، آکسیجن سیچوریشن اور ایگزرسائز ڈیٹا ہیں۔ یہ تمام فیچر میوی ہیلتھ ایپ کی مدد سے کام کرتے ہیں۔اس اسمارٹ گھڑی میں سلیکان پٹہ دیا گیا ہے اور اس کا ڈائل اسٹین لیس اسٹیل کا ہے۔ اسمارٹ واچ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس سپورٹ سے لیس ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK