Inquilab Logo

ٹی سی ایل کا فولڈیبل فون پیش

Updated: January 09, 2020, 8:04 PM IST | Agency

چین کی ملٹی نیشنل الیکٹرانک کمپنی ’ٹی سی ایل‘ سستے اسمارٹ ٹیلی ویژن بنانے کیلئے مشہور ہے۔ حالانکہ یہ موبائل فونز، ایئر کنڈیشنر ، واشنگ مشین، ریفریجریٹر وغیرہ بھی بناتی ہے۔

ٹی سی ایل کا فولڈیبل فون ۔ تصویر : آئی این این
ٹی سی ایل کا فولڈیبل فون ۔ تصویر : آئی این این

 چین کی ملٹی نیشنل الیکٹرانک کمپنی ’ٹی سی ایل‘ سستے اسمارٹ ٹیلی ویژن بنانے کیلئے مشہور ہے۔ حالانکہ یہ موبائل فونز، ایئر کنڈیشنر ، واشنگ مشین، ریفریجریٹر  وغیرہ بھی بناتی ہے۔ اب  اس  چینی کمپنی نے ایک فولڈ ایبل فون متعارف کرانے کا اعلان کیا۔لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس میں  بلیک بیری اور الکاٹیل جیسی معروف موبائل فونز تیار کرنے والی کمپنیوں کی مالک ٹی سی ایل نے کانسپٹ فولڈ ایبل فون پیش کیا جس کی قیمت بھی۱۵۰۰؍سو ڈالر کے موٹرولا ریزر فلپ فون سے کم ہوگی۔اس کی پہلی جھلک گزشتہ سال موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر پیش کی گئی تھی مگر سی ای ایس میں اس کا ورکنگ پروٹوٹائپ ماڈل کی نمائش کی گئی ہے۔یہ فون چوکور شکل کا ہے جو درمیان سے کھل کر۷ء۲؍ انچ پلاسٹک ڈسپلے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اس کے اندر کوئی سیلفی کیمرا نہیں،  اسکے پچھلے حصے پر۴؍ کیمرے دیئے گئے ہیں۔دیگر فولڈ ایبل فونز کے برعکس ٹی سی ایل کی ڈیوائس فولڈ ہونے پر بھی فرش پر کھڑی ہوسکتی ہے جبکہ لیپ ٹاپ کی طرح فولڈ کرکے اس کی اسکرین کے آدھے حصے کو ٹائپ کرنے کیلئے  استعمال کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ درجن بھر فولڈ ایبل فونز کے ڈیزائن پر کام کررہی ہے جبکہ اس طرح کے اسمارٹ چشمے اور اسمارٹ ہوم پروڈکٹس پر بھی کام کیا جارہا ہے۔یہ کانسپٹ فون اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گا۔ اس مڑنے والے فون میں فائیو جی ٹکنالوجی کا سپورٹ بھی ہوگا اور اسنیپ ڈریگون۷۶۵؍ جی پروسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔کمپنی کی جانب سے اس کی دستیابی کی تاریخ اور قیمت وغیرہ کا اعلان نہیں کیا گیا بلکہ نام تک نہیں بتایا گیا مگر یہ ضرور یقین دہائی کرائی گئی کہ یہ رواں سال کسی وقت متعارف کرایا جائے گا اور اس کی قیمت اتنی مناسب ہوگی کہ بیشتر افراد پہلی بار ایک فولڈ ایبل اسکرین کو استعمال کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK