چکن سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 09, 2026, 9:09 AM IST | Mumbai
چکن سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ۲۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، کچلا ہوا لہسن ۲؍ جوئے، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، مایونیز آدھی پیالی، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، سیب ایک عدد، اخروٹ کی گری آدھی پیالی، تیل ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو اُبال کر اس کی چھوٹی بوٹیاں کر لیں۔ فرائنگ پین میں تیل میں لہسن کو فرائی کریں پھر اس میں چکن کو تیز آنچ پر فرائی کرتے ہوئے چولہے سے اتار لیں۔ ایک پیالے میں نمک، کالی مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر ملائیں اور اس میں سیب کو دھو کر باریک کاٹ کر ڈال دیں۔ چکن مکمل طور پر ٹھنڈا ہوجائے تو اسے بھی اس پیالے میں ڈال دیں اور فریج میں رکھ دیں۔ ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ بعد فریج سے نکال کر اس میں مایونیز اور اخروٹ کی گری کے چھوٹے ٹکڑے کرکے ملا لیں۔ لیجئے ذائقہ دار چکن سلاد تیار ہے۔