ہانڈی ٹکیہ کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 03, 2026, 9:01 AM IST | Mumbai
ہانڈی ٹکیہ کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ بڑے چمچے، پیاز ۲؍ عدد، ٹماٹر ۳؍ عدد، کٹی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، گرم مسالہ پسا ہوا آدھا چھوٹا چمچہ، انڈے ۳؍ عدد، دہی آدھی پیالی، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: دھنیا اور زیرہ بھون کر کوٹ لیں اور ایک پیاز کو باریک کاٹ کر سنہری فرائی کریں۔ قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر اچھی طرح خشک کر لیں، پھر اس میں ایک بڑا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ، دھنیا، زیرہ اور فرائی کی ہوئی پیاز اور ۲؍ بڑے چمچے ہرا دھنیا ڈال کر چاپر میں پیس لیں۔ پھر قیمے میں نمک، ہاف فرائی کئے انڈے، باریک چوپ ہوئے ۲؍ ٹماٹر اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے کباب بنا کر فریج میں رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں پسی ہوئی پیاز کو سنہری ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں بقیہ ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، ٹماٹر (بلینڈ کرکے)، دہی، لال مرچ اور گرم مسالہ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علاحدہ ہوجائے۔ آخر میں اس میں کبابوں کو پھیلا کر رکھیں اور ڈھانک کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ جب کباب کی رنگت تبدیل ہوجائے اور ان کا پانی مکمل طور پر خشک ہوجائے تو باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔ پراٹھوں کے ساتھ لطف اٹھائیں۔