Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ہری مرچ والا قیمہ

Updated: June 08, 2026, 9:51 AM IST | Mumbai

ہری مرچ والا قیمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Hari Mirch Wala Keema. Photo: INN
ہری مرچ والا قیمہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، ہری مرچ ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد (درمیانی)، ٹماٹر ۳؍ عدد (درمیانی)، لال مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا ثابت دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: ہری مرچوں کو دھو کر لمبائی میں کاٹ کر رکھ لیں، قیمے کو دھو کر چھلنی میں ڈال کر خشک کرنے رکھ دیں۔ ٹماٹر اور ہرا دھنیا باریک کاٹ لیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو درمیانی آنچ پر ۲؍ سے ۳؍ منٹ گرم کریں اور باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکا سنہرا فرائی کرلیں۔ پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ فرائی کریں اور ٹماٹر، نمک، لال مرچ، پسا ہوا ثابت دھنیا اور ہلدی ڈال کر ۲؍ سے ۳؍ منٹ بھونیں۔ پھر قیمہ ڈال کر اچھی طرح ملا کر ڈھانک دیں، درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہوجائے۔ ۲؍ سے ۳؍ منٹ بھونیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ڈھانک دیں۔ پانی خشک ہونے پر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علاحدہ ہوجائے۔ ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ دَم پر رکھ دیں۔ گرم گرم چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK