Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: قیمہ مسور پلاؤ

Updated: June 05, 2026, 9:13 AM IST | Mumbai

قیمہ مسور پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Keema Masoor Pulao. Photo: INN
قیمہ مسور پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، ثابت مسور ایک پیالی، چاول ۳؍ پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، آلو ۳؍ سے ۴؍ عدد، پیاز باریک کٹی ہوئی ۲؍ عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، ٹماٹر باریک کٹے ہوئے ۳؍ عدد، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر ۲؍ سے ۳؍ منٹ گرم کریں اور دو ٹکڑے کئے ہوئے آلوؤں کو ڈال کر ڈھانک دیں۔ ہلکی آنچ پر ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ فرائی کرکے نکال لیں۔ اسی تیل میں پیاز کو سنہرا فرائی کرلیں، آدھی پیاز نکال کر علاحدہ رکھ لیں اور بقیہ پیاز میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ فرائی کریں۔ قیمہ ڈال کر ملائیں اور ڈھانک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ مسور کو دھو کر ایک پیالی پانی میں ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ بھگو کر رکھ دیں، ڈھانک کر درمیانی آنچ پر ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ کے لئے اُبالنے رکھ دیں۔ قیمے کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں نمک، لال مرچ اور ہلدی ڈال کر بھونیں۔ مسور اور آلو ڈال کر ملائیں پھر ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔ علاحدہ فرائنگ پین میں ایک سے ۲؍ بڑے چمچے تیل ڈال کر اس میں گرم مسالہ اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں پھر چاول (۲۰؍ منٹ پہلے بھگو کر رکھے ہوئے) اور نمک ڈال کر ملائیں۔ ۴؍ سے ۵؍ پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں، پانی خشک ہونے پر آدھے چاول نکال لیں۔ درمیان میں تیار شدہ قیمہ ڈال کر اوپر سے چاول ڈال دیں اور تلی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ کے لئے دَم پر رکھ دیں۔ اس ڈش کو بریانی کی طرح تہہ کی شکل میں نکالیں۔ سلاد اور رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK