قیمے کے رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 04, 2026, 9:06 AM IST | Mumbai
قیمے کے رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ باریک اُبلاہوا ڈیڑ ھ پیالی، ٹماٹر سوس آدھی پیالی، کارن فلور ۲؍ بڑے چمچے، پیاز ایک عدد، ہری مرچ دو عدد، ادرک کا ٹکڑا ایک باریک پسا ہوا، لہسن چار جوئے، خشک ڈبل روٹی کا چورا ۲؍ چمچے، سرکہ ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، اجینو موتو ایک چٹکی، انڈا ایک عدد، تیل ایک پیالی۔
بنانے کا طریقہ: آدھا بڑا چمچہ تیل گرم کریں اور اس میں کارن فلور ہلکا سا سنہری کرکے اتار لیں۔ انڈا تو ڑ کر پھینٹ لیں اور اس کو ابلے ہوئے قیمے میں ملا لیں۔ پھر کارن فلور ملا دیں۔ اس کے بعد پیاز، ہری مرچ، کالی مرچ، سرکہ، اجینو موتو، لہسن اور ادرک ملا کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں اور پھر اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ اب قیمے کے رول بنا کر اس پر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں۔ اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور اس میں رول تل لیں۔ ٹماٹر سوس کے ساتھ پیش کریں۔