Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: تکّہ کلیجی

Updated: June 02, 2026, 8:57 AM IST | Mumbai

تکّہ کلیجی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Tikka Kaleji. Photo: INN
تکّہ کلیجی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: کلیجی ایک کلو، تکّہ مسالہ ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، زرد رنگ، آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: تکّہ مسالہ بنانے کیلئے ۶؍ سے ۸؍ ثابت لال مرچ، زیرہ، ثابت دھنیا، کالی مرچ اور خشخاش ایک، ایک چھوٹا چمچہ۔ جائفل اور جاوتری آدھا آدھا چھوٹا چمچہ، ۶؍ سے ۸؍ لونگ، ۲؍ بڑی الائچی اور ۳؍ سے ۴؍ چھوٹی الائچی کو لے کر توے پر بھون لیں اور گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔ کلیجی کے چوکور ٹکڑے کرکے سرکہ لگا کر ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ رکھ کر دھو لیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، زرد رنگ اور لیموں کا رس ملا کر کلیجی پر لگا کر ۵؍ سے ۷؍ منٹ رکھیں۔ پھر اس پر تیار کیا ہوا تکّہ مسالہ اور ۲؍ بڑے چمچے تیل لگا کر بوٹیوں کو سیخوں میں پرو لیں۔ گرل پین کو درمیانی آنچ پر ۸؍ سے ۱۰؍ منٹ گرم کریں پھر اس پر تیل ڈال کر سیخوں میں لگی ہوئی کلیجی کی بوٹیوں کو سینک لیں۔ لیجئے مزیدار تکّہ کلیجی تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK