Inquilab Logo

فوکس ویگن نے اپنی طاقتور کار ٹیگوان لانچ کی

Updated: December 05, 2020, 3:20 AM IST | Mumbai

فوکس ویگن نے اپنی اب تک سب سے طاقتور کار ’ٹیگوان آر‘‘ پیش کردی ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

فوکس ویگن نے اپنی اب تک سب سے طاقتور کار ’ٹیگوان آر‘‘ پیش کردی ہے۔ نئی ٹیگوان آر کو ۳۱۵؍ بی ایچ پی کی پاور سے لیس کیا گیا ہے۔ یہ نئی کار محض ۴ء۹؍ سیکنڈ میں صفر سے ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑلیتی ہے۔ فوکس ویگن نے اپنی اس نئی کار میں اسپورٹس کار جیسی کارکردگی اور ایس یو وی جیسی مضبوطی فراہم کی گئی ہے۔ جرمنی میں اس نئی کار کے ماڈل کے قیمت ۵۶؍ہزار ۷۰۳ء۵۳؍یور و(کم وبیش ۵۰ء۰۵؍ لاکھ روپے) ہے۔ 
فور وہیل ڈرائیوسسٹم سے لیس:اس ایس یو وی کو طاقت دینے کیلئے اس میں ’ای اے ۸۸۸۔ ای وی او ۴، ۴؍ سلنڈر ٹربو چارجڈ انجن کا استعمال کیا گیا ہے ۔ جو ۳۱۵؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۴۲۰؍ این ایم کا پیٖک ٹورک ۲۱۰۰؍ سے ۵۳۵۰؍ آرپی ایم کے درمیان جنریٹ کرنے کا اہل ہے۔ اس کار میں پاور کو نئے آل وہیل ڈرائیو سسٹم’فور موشن وِد آر پرفارمنس ‘ کے ذریعہ پہیوں  پر بھیجا جائے گا۔
ڈیزائن اور فیچرس:فوکس ویگن نے پہلی بار ۲؍ ملٹی پلیٹ کلچ کے ساتھ ایک ریئر فائنل ڈرائیو بھی دیا ہے۔ یہ سسٹم نہ صرف اگلے اور پچھلے پہیوں کے درمیان ڈائیور پاور کو تقسیم کرتا ہے بلکہ اس کے ذریعے پاور کو بائیں اور دائیں پچھلے پہیوں کے درمیان بھی تقسیم کرتا ہے۔ اسٹائلنگ کے معاملے میں فوکس ویگن ٹگوان آر ہائی گلاس بلیک ریئر ڈِفیوزر، میٹ کرومیڈ اوآر وی ایس، بلیک وہیل ہاؤسنگ ایکسٹینشن اور ۲۰؍ انچ مسانو الائے وہیل کے ساتھ نئے اور ڈیزائن بمپر کے ساتھ دیا گیا ہے۔ 
ہندوستانی اسپوک ماڈل:معلوم ہوکہ ہندوستان میں فوکس ویگن اپنی ٹیگوان آل اسپیس کو بھی فروخت کرتی ہے۔ جسے اس سال کی ابتداء میں ۳۳ء۱۲؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم انڈیا) کی قیمت پر لانچ کیا گیا تھا۔ ہندوستان میں اس ۷؍ نشستوں والی ٹیگوان آل اسپیس کی قیمت ۵؍ نشستوں  والی ٹیگوان سے ۵؍ لاکھ روپے زیادہ ہے۔ ٹیگوان آل اسپیس میں بی ایس ۶؍ کمپلائنٹ ۲ء۰؍ لیٹر ٹی ایس آئی پیٹرول انجن دیا گیا ہے۔ جو ۱۹۰؍ پی ایس کی پاور اور ۳۲۰؍ این ایم کا زیادہ سے زیادہ ٹورک پیدا کرتا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK