Inquilab Logo

انسانی حقوق کونسل کا۵۲؍وا ں اجلاس: ایرانی وزیر خارجہ کا خطاب

Updated: March 01, 2023, 11:30 AM IST | Geneva

حسین امیر عبداللہیان کے مطابق ان کا ملک پرامن مظاہروں نہیں بلکہ دہشت گرد جماعتوںکا سامنا کررہا ہے

Iran`s Foreign Minister Hossein Amir Abdullahian speaking.
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان خطاب کرتےہوئے۔

انسانی حقوق کونسل کے ۵۲؍ویں اجلاس سے ایران کے وزیر خارجہحسین امیر عبداللہیان نے خطاب کیا۔ا س دوران  انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا ملک  پرامن مظاہروں نہیں بلکہ دہشت گرد جماعتوں کا سامنا کررہا  ہے۔
 جنیوا میں منعقدہ انسانی حقوق کونسل کےا جلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ،’’ دہشت گردی کو فروغ دینے والےعناصر کی  مداخلت کے بعد پرامن شہری پرتشدد ہو گئے ہیں۔‘‘
 عبداللہیان نے وضاحت کی کہ مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے ہر شخص کو رہا کر دیا گیا ہے، حالانکہ  انسانی حقوق کی تنظیموں کے دعوؤں کے مطابق ایران کے جیلوں میں سلاخوں کے پیچھے سیکڑوں قیدی موجود  ہیں۔    پیر کوجنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس میں متعدد شرکاء نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی تقریر کے دوران اجلاس چھوڑ دیا۔ بائیکاٹ کرنے والے مما لک کےمندوبین کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے خطاب میں بہت سے معاملات پر  غلط بیانی سے کام لیا گیا۔
  اسی دوران منگل کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جنیوا میں انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رتنو مرسودی  سے ملاقات کی۔   انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رتنو مرسودی نے اپنے  ہم منصب سے کہا کہ جکارتہ انسانی حقوق کے معاملات کو دنیا کے آزاد ملکوں کیخلاف سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیخلاف ہے۔

geneva Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK