Inquilab Logo

سعودی عرب میں مسلسل۸؍ ویں روز بارش ، چھٹیوں میں توسیع

Updated: January 06, 2023, 11:20 AM IST | Riyadh

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، ریاض اور دیگر علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ، ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت

In Makka there is a cloud of rain. (Photo: Saudi Press Agency)
مکہ مکرمہ میں مطلع ابر آلو د ہے۔ ( تصویر : سعودی پریس ایجنسی )

  سعودی عرب میں جمعرات کو مسلسل ۸؍ ویں روز بارش ہوئی جس کے نتیجے میں چھٹی ایک بار پھر میں توسیع کی گی اور آ ن لائن تعلیم کا انتظام کیا گیا ۔ جمعرات کو بھی موسلا دھار بارش کے سبب مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ،دارالحکومت ریاض اور دیگر علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ 
  میڈیارپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں بدھ کو علی الصباح شروع ہونے والی بارش سے جمعرات کی دوپہرتک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ حکام نے شہریوں کو ندی نالوں سے دوررہنے کی ہدایت دی ہے۔
  خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت ریاض کے بعض محلوں،مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ میں شدید بارش کے سبب تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رہیں ۔
 سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا  کہ جمعرات کی شب سےبارش میں بتدریج کمی آئے گی۔قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ آج (جمعہ کو) بھی’تبوک، الجوف، حدود شمالیہ، حائل، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ خصوصا ساحلی مقامات پر تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
 بیان میں کہا گیا کہ القصیم،الشرقیہ اور ریاض منطقوں میں جمعہ کو  بھی بارش کا امکان ہے۔ ریاض شہر بھی بارش کی زد میں ہوگا جبکہ مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات خصوصا اس کے جنوبی ساحلوں اور باحہ نیز عسیر میں بھی  بارش متوقع ہے۔
 ادھر روڈ سیکوریٹی فورس نے الخرمہ، المویہ، تربہ اور رنیہ کو جوڑنے والی ہائی وے کے مسافروں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا  کہ موسلادھار بارش کے باعث سفر خطرناک ہوسکتا ہے۔دریں اثنا مدینہ منورہ کے وادی عقیق کے سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے۴؍ افراد کو بچالیا گیا۔
  جمعرات کو سعودی عرب کی وزارت آب رسانی ،زراعت اور ماحولیات نے کہا کہ بدھ کو اللیث کمشنری کے الوسقہ قریہ میں سب سے زیادہ ۷۲ء۲؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر قصیم منطقہ کی عنیزہ کمشنری رہی جہاں بدھ کو ۶۹؍ ملی میٹر کی بارش ریکا رڈ کی گئی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK