Inquilab Logo

ڈومبیولی میں کینسر اور میٹر نیٹی اسپتال تعمیرکیا جائے گا

Updated: July 31, 2023, 11:55 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Dombivli

ر کن پارلیمان شری کانت شندے کی محنت کامیاب،اسپتال کے تعمیراتی کام کیلئے ٹینڈر جاری

KDMC will construct the hospital on PPP basis
کے ڈی ایم سی’پی پی پی‘ کی بنیاد پر اسپتال تعمیر کرےگا

 ڈومبیولی مشرق میں جدید سہولیات سے لیس ۸؍ منزلہ کینسر اسپتال قائم کیا جائے گا۔ اس سے تھانے ضلع کے بیشتر مر یضوں کو بڑی راحت ملے گی۔ اسی عمارت میں خواتین کیلئے ایک میٹر نیٹی اسپتال بھی ہوگا۔میونسپل کارپوریشن نے اسپتال کے تعمیراتی کام کیلئے ٹینڈر جاری کئے ہیں۔ 
    ۱۹۵۰ء سے ڈومبیولی مشرق میں ۳۰؍ بیڈ پر مشتمل ایک سرکاری میٹر نیٹی اسپتال جاری تھا۔ تاہم اسپتال کی عمارت مخدوش ہو نے کے بعد میونسپل انتظامیہ نے اسے ۲۰۱۳ء میں بند کردیا تھا اور اس جگہ موجود طبی سہولیات کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کردیا تھا۔ یہ اسپتال شہر کے قلب میں ۳؍ ہزار ۲۱۹؍مر بع میٹر پر تعمیر کیا گیا تھا۔
  کلیان لوک سبھا کے رکن اسمبلی شری کانت شندے نے شہر یوں کو جد ید طبی سہولیات دینے کیلئے یہاں ایک کینسر اور میٹر نیٹی اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ۔ بعد ازاں ۲۰۱۶ء میں کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) نے پبلک پرا ئیویٹ پار ٹنر شپ ( پی پی پی) کی بنیاد پر ملٹی اسپیشلٹی اسپتال تعمیر کر نے کی تجویز کو جنرل بورڈ میٹنگ میں منظوری دی تھی۔ ۲۰۱۸ء میں اسپتال کی تعمیر کیلئے ٹینڈر بھی جاری کئے گئے تھے لیکن ۲۰۔۲۰۱۹ء میں کورونا بحران کے سبب چند رکاوٹیں کھڑی ہو گئیں۔
  مہاراشٹر میں اقتدار کی منتقلی کے بعد رکن پارلیمان شری کانت شندے نے مسلسل کوشش کرتے ہوئے کینسر اور میڑ نیٹی اسپتال کے تعمیراتی کام کو شروع کر نے کیلئے ٹینڈر جاری کر وائے۔  کُل ایک لاکھ ۵۴ ہزار اسکوئر فٹ پر ۸؍ منزلہ اسپتال تعمیر کیا جائے گا جس میں ریڈیشن تھیرا پی اور دیگر جد ید سہولیات موجود ہوں گی۔ علاوہ ازیں ۶؍ سے ۸؍ منزلہ پر میٹر نیٹی اسپتال ہو گا۔ یہاں شہر یوں کو مناسب قیمت میں علاج کی سہولیات دستیاب ہو گی۔

dombivli Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK