’ اکھل بھارتیہ پترکار سرکھشا سمیتی ‘ کا اندھیری میں اہم ترین پروگرام
EPAPER
Updated: February 16, 2023, 7:43 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai
’ اکھل بھارتیہ پترکار سرکھشا سمیتی ‘ کا اندھیری میں اہم ترین پروگرام
موجودہ وقت میںصحافت اور صحافیوں کی جوحالت زارہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔ ان کی آوازدبانے اورغلط طریقے سے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اسی تعلق سےصحافیوں کی تنظیم اکھل بھارتیہ پترکار سرکھشا سمیتی کے زیر اہتمام گزشتہ روز اندھیر ی کے فلیگ بینکویٹ ہال میںپروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس میںبڑی تعداد میں ریاست اوربیرون ریاست کےصحافیوںنے شرکت کی ۔
صحافیوں کی کمیٹی کے نائب صدر دلشادخان نے انقلاب کوبتایاکہ’’صحافیوں کوفرضی طریقے سےپھنسانے اوران کونشانہ بنانے کے واقعات میں روز بروزاضافہ ہورہا ہے۔بلڈر یا پولیس کی غلط تفتیش کے خلاف لکھنے یا دکھانے پر بطور خاص صحافیو ںکونشانہ بنایا جاتا ہے اوران کوالگ الگ کیس میںپھنسانے کی کوشش کی جاتی ہے اور دھمکیاں دی جاتی ہیں۔‘‘ انہوںنےکہا کہ ’’ ا س طرح صحافت کوداغدار کیا جارہا ہےاور صحافیوں کو ڈرایا جارہا ہے تاکہ سچ سامنے نہ آئے جبکہ صحافی کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدار ہوکر حقائق کو منظرعام پرلائے۔‘‘
صحافیوں کی کمیٹی کے مہاراشٹر کے مشیر اور ڈائریکٹر سہیل کھنڈوانی کے مطابق صحافیوں کو پھنسانے اور ان کی آواز دبانے کیلئے کئی حربے استعمال کئے جاتے ہیں،خاص طور پرالزام لگانے اورڈرانے کا معاملہ عام ہوتا جا رہا ہے۔ ا س سے صحافی خود کوغیرمحفوظ محسوس کرتا ہے اوروہ آزاد ی سے اپنا کام نہیںکرپاتا ہے۔ اس کمیٹی کے توسط سے اس کے تعلق سے کام کیا جا رہا ہے۔ ہم سب کی کوشش یہی ہوگی کہ صحافی اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے بغیرکسی دباؤ،جھکاؤ یا ڈر اورخوف کے اپنی ذمہ داری نبھاسکے ۔‘‘
اطلاع کےمطابق مذکورہ کمیٹی ۲۰۱۷ء میںگجرات میں قائم کی گئی ۔ یہ دہلی، گجرات، چھتیس گڑھ اورمہاراشٹر وغیرہ میں کام کررہی ہے۔ پروگرام میں شیوسینا کے مقامی رکن اسمبلی سنیل پربھو اوردیگرلوگ بھی موجود تھے۔