Inquilab Logo

دس ہزار موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائی

Updated: March 09, 2023, 8:32 AM IST | n | Mumbai

ہولی اور شب برأت کے موقع پر پولیس نے جگہ جگہ ناکہ بندی کرکے خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ وصول کیا

Police checked everything from helmets to licenses (file photo)
پولیس نے ہیلمیٹ سے لے کر لائسنس تک ہر چیز چیک کی ( فائل فوٹو)

:شب برأت اور ہولی کے موقع پر ایک طرف ممبئی پولیس نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ وصول کیا ہے ۔ وہیں ہولی کے موقع پر شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے ۔
 ممبئی پولیس نے ہولی اور شب برأت کے موقع پر جگہ جگہ ناکہ بندی کرکے خصوصی طو رپر لاپروائی سے گاڑی چلانے والے  ۱۰؍ ہزار سے زائد نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی ۔ پولیس نے شب برأت کے موقع پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ان نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی ہے جو بنا ہیلمٹ یا تیزر رفتار گاڑی چلانے اور کرتب دکھانے کے علاوہ ٹریپل سیٹ سفر کررہے تھے ۔
 اس درمیان ہولی کے موقع پر پولیس نے کئی نوجوانوں کو شراب پی کر گاڑی چلانے کی پاداش میں بھی گرفتار کیا ہے ۔  اس ضمن میں پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ہولی اور شب برأت کے موقع پر شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے ساتھ بنا ہیلمٹ اور ٹریپل سیٹ موٹر بائیک چلانے والے ۱۰؍ ہزار ۲۱۵؍ بائیک سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان سے لاکھوں روپے جرمانہ وصول کیاگیا ۔
 اس کارروائی کے دوران چار پہیہ گاڑی چلانے والوں پر بھی نظر رکھی گئی تھی۔ ٹریفک پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق منگل کی شب سے بدھ کی صبح تک کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ۷۳؍ ایسے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور جرمانہ وصول کیا گیا جو شراب پی کر ۴؍ پہیہ گاڑی چلا رہےتھے ۔
  ٹریفک پولیس کے ایک سینئر افسر کے بقول جن ۱۰؍ ہزار سے زائد موٹر بائیک چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ، ان میں۲؍ ہزار سے زائد افراد شراب پی کر موٹر بائیک چلاتے ہوئےپکڑےگئے تھے جبکہ بقیہ جن لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں بنا ہیلمٹ، ٹریپل سیٹ یا تیز رفتار گاڑی چلانے والے شامل ہیں ۔  واضح رہے کہ ہولی کے موقع پر یہ بات عام ہے کہ نوجوان شراب پی کر بائیک چلاتے ہیں جبکہ شب برات کے موقع پر اکثر بائیک پر اسٹنٹ کرتے ہوئے نوجوان پکڑے جاتے ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK