• Wed, 06 December, 2023
  • EPAPER

بی جے پی اور جے ڈی ایس میں لوک سبھا الیکشن کیلئے سمجھوتہ

Updated: September 09, 2023, 9:22 AM IST | Bangalore

مفاہمت کے مطابق کرناٹک میںدیوے گوڑا کی پارٹی کو محض ۴؍ سیٹیں دی گئیں، باقی سیٹوں پر بی جے پی لڑے گی

Kumaraswamy, Yeddyurappa and HD Deve Gowda
کمارا سوامی ، یدی یورپا اور ایچ ڈی دیوے گوڑا

 کرناٹک  بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یدی یورپا نے جمعہ کو ریاست میں لوک سبھا انتخابات لڑنے کے لئے بی جے پی اور جنتا دل (سیکولر) کے درمیان قبل از انتخاب اتحاد کا اعلان کیا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ اور سینئر بی جے پی لیڈر امیت شاہ نے جے ڈی ایس کو  ۴؍لوک سبھا سیٹیں دینے پر اتفاق کیا ہے جس پر جے ڈی ایس بھی مان گئی ہے۔ اس سے بی جے پی کو  ۲۵؍ سے ۲۶؍ سیٹوں پر لڑنے اور الیکشن جیتنے کا موقع ملے گا۔ 
  جے ڈی ایس کے سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا اور امیت شاہ کے درمیان دہلی میں گزشتہ دنوں خفیہ ملاقات نے ریاست کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔ قیاس کیا جا رہا تھا کہ دونوں لیڈروں کے درمیان اتحاد کے معاملے پر بات ہوئی ہے اور اب اس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ 
 یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مئی ۲۰۲۳ء میں اسمبلی انتخابات کے فوراً بعد سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس کے سینئر لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی سے بی جے پی نے رابطہ کیا تھا۔بی جے پی کی طرف سے جے ڈی ایس کو پیش کردہ سیٹوں کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جے ڈی ایس کو بنگلور دیہی، کولار، چکبالا پور اور ہاسن کی لوک سبھا سیٹیں دی جائیں گی۔
 تاہم سیاسی ماہرین کا  کہنا ہے کہ جے ڈی ایس کا اس سمجھوتے کے لئے ہاں کردینا کافی اہم ہے کیوں کہ اسے بہت کم سیٹیں دی جارہی ہیں۔ اسے جنوبی کرناٹک میں اس کے اثرات کے مطابق  ۸؍ سے ۱۰؍ سیٹیں ملنی چاہئے تھیں لیکن جے ڈی ایس لیڈر شپ نے بہت کم پر اکتفا کرلیا ہے جو اس کیلئے خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

karnataka Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK