کوٹک سیکورٹیز لیمیٹیڈ نے پیر کواندورمیں قائم ’ایکسکلسیو سیکیورٹیز‘ کے ساتھ معاہدہ کا اعلان کیا ہے
کوٹک سیکورٹیز لیمیٹیڈ نے پیرکو اندور میں قائم ’ایکسکلسیو سیکیورٹیز‘ کے ساتھ معاہدہ کا اعلان کیا ہے جو مدھیہ پردیش کی ایک معروف بروکریج فرم ہے،اسکے کلائنٹ مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، راجستھان ، تمل ناڈو اور کرناٹک تک پھیلے ہوئے ہیں۔ اس شراکت کے تحت کوٹک ۳۰؍ہزارسے زیادہ سرمایہ کاروں اورایکسکلسیوسیکوریٹیز کے کلائنٹس کی ضرورت کو پورا کرے گی۔ اس شراکت سے دونوں کو ملک بھر میں اپنے گاہکوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعہ سرمایہ کاری کے پروڈکٹ اور خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ کو ٹک کے ایم ڈی جے دیپ ہنسراج نے کہا’’ اس ٹائی اپ کے ذریعے تقریباً۳۰؍ہزار سرمایہ کاروں کو خدمات فراہم کرنے کے تعلق سے پر جوش ہیں۔