اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید الاضحی اور۴؍جولائی سے شروع ہونے والی کانوڑ یاترا کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔
EPAPER
Updated: June 28, 2023, 1:43 PM IST | Lucknow
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید الاضحی اور۴؍جولائی سے شروع ہونے والی کانوڑ یاترا کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید الاضحی اور۴؍جولائی سے شروع ہونے والی کانوڑ یاترا کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ عقیدہ کا احترام کیا جائے لیکن کوئی نئی روایت شروع نہ کی جائے۔ عید الاضحی پر قربانی مقررہ جگہ پر کریں لیکن صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ مذہبی سرگرمیوں کے دوران روڈ ٹریفک میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔کانوڑ یاترا کے راستے میں گوشت وغیرہ کی خرید و فروخت نہکریں۔ کہیں بھی ممنوعہ جانور کی قربانی نہ نہیں کریں ۔ علاوہ ازیں دیہی اور شہری علاقوں میں تہواروں کے درمیان بجلی کی فراہمی ہموارمتاثر نہیں ہو گی۔ کانوڑ یاترا کے راستے پر عقیدت مندوں کی سہولت اور حفاظت کے اچھے انتظامات ہونے چاہئیں۔ ہر ضلع کے تھانے میں سائبر ہیلپ ڈیسک فعال ہونا چاہیے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلٰی نے تہواروں کے پیش نظر پولیس، ڈویژنل کمشنر، ضلع مجسٹریٹ سے نظم و نسق کے سلسلے میں جاری تیاریوں کے متعلق گفتگو کی ہے۔واضح رہے کہ منگل کوانہوںنے تہواروں کے پیش نظر کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا تھااور افسران کو ضروری ہدایات بھی دی تھیں ۔