Inquilab Logo

چین کی سرحد کے قریب پورے شمال مشرق میں ایئر فورس کی مشق

Updated: December 16, 2022, 9:42 AM IST | new Delhi

رافیل کے ۳۶؍ویں اور آخری طیارےکی فرانس سے وصولیابی سے پرجوش فضائیہ نےوضاحت کی کہ اس کا توانگ میں ہونے والے حالیہ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں

Rafale aircraft according to which all 36 aircraft have arrived
رافیل طیارہ جس کے سودے کے مطابق تمام ۳۶؍ایئر کرافٹ آگئے ہیں

انڈین ایئر فورس نے رافیل  طیاروں کی مکمل کھیپ یعنی پورے ۳۶؍طیارے مل جانےسے حوصلہ پاکرجمعرات کوشمال مشرقی علاقے میںبڑے پیمانے پر مشق شروع کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ مشق ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب چین کی جانب سے حال ہی میں دراندازی کی کوشش کی  گئی تھی۔۲؍روزہ  اس مشق میں تمام فرنٹ لائن فائٹر جیٹ اور دیگراثاثہ جات استعمال کیا جائے گا۔آئی اے ایف نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آخری ۳۶؍واں رافیل جیٹ بھی ہماری فوج کا حصہ بن چکا ہے۔ آئی اے ایف نے گزشتہ سال جولائی میں ایسٹرن ایئر کمانڈ کے ہسیماران میں رافیل ایئر کرافٹ کو شامل کیا تھا۔۱۸؍جیٹ پر مشتمل پہلا رافیل اسکواڈرون امبالا ایئر فورس میں موجود ہے۔
 دوسری جانب ہندوستانی فضائیہ نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ مشرقی فضائی کمان کی طرف سےشروع ہونے والی ۲؍روزہ مشق کا اروناچل پردیش کےتوانگ میں حالیہ  واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہےاوریہ معمول  کے مطابق اور پہلے سے طے شدہ ہے۔فضائیہ کےترجمان ونگ کمانڈر آشیش موگے نےکہا کہ ایسٹرن ایئر کمانڈ جمعرات اور جمعہ کو اپنے علاقےمیں پہلے سے منصوبہ بند معمول کی مشق کرےگی۔یہ مشق توانگ میں ہونے والےحالیہ واقعات سے پہلے سےطے شدہ ہے اور اس کا تعلق توانگ کےواقعات سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشق فضائیہ کے پائلٹس کی تربیت کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ اروناچل پردیش کے توانگ میں۹؍ دسمبر کے بعد کی صورتحال اور ہندوستان اور چین کےدرمیان فوجی تعطل کے پیش نظر فضائیہ آج سےشمال مشرق میں۲؍ روزہ مشق شروع کرے گی۔ اس مشق میں ملک کے تمام جنگی طیارے اور خطے میں تعینات دیگر سازو سامان شامل ہوں گے۔ حکام نے کہاکہ فضائیہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے فوجی تیاریوںکی جانچ کے مقصد سے یہ مشق کرے گی۔ مشق کامقصد فضائیہ کی جنگی صلاحیت کو  پرکھنا بھی ہے۔
 آئی اے ایف کی جنگی صلاحیتوں اور حکمت عملیوںکوجانچنے کیلئےیہ۲؍روزہ مشق ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب۹؍دسمبر کو چین اور  ہندوستان کے فوجیوں کے درمیان تصادم کے بعد اروناچل پردیش  میں چین کے ساتھ حقیقی  کنٹرول لائن پر کشیدگی ایک بار پھر بھڑک اٹھی ہے۔
 اہم بات یہ ہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میںپورے معاملے کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نےکہاکہ چینی فوج نے توانگ سیکٹر میں دراندازی کے ذریعے صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جسے ہندوستانی  فوجیوں نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پسپا کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس جھڑپ میںدونوں طرف کے فوجی زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی بھی ہندوستانی  فوجی شدید زخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK