Inquilab Logo

امبرناتھ: بچوں کی حاضردماغی کے سبب ۹؍ سالہ لڑکے کی جان بچ گئی

Updated: May 23, 2021, 8:07 AM IST | ajaz abdulgani | Mumbai

امبر ناتھ:۲؍ کم سن بچوں نے حاضر دماغی کا ثبوت پیش کر تے ہوئے اپنے ہم عمر ساتھی کی جان بچانے کا قابلِ ستائش کار نامہ انجام دیا ہے

Rehan and Sarfraz saved Hamdans life by showing their brains
ریحان او ر سرفراز نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمدان کی جان بچائی

امبر ناتھ:۲؍ کم سن بچوں نے حاضر دماغی کا ثبوت پیش کر تے ہوئے اپنے ہم عمر ساتھی کی جان بچانے کا قابلِ ستائش کار نامہ انجام دیا ہے۔ ہوا یوں کہ کھیلنے کے دوران ایک ۹؍ سالہ بچہ حفاظتی دیوار سے گزر نے والے بجلی کے تار سے چپک گیا۔  یہ دیکھ کر اُس کے ساتھ کھیلنے والے ۲؍ بچوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکڑی کے ڈنڈے سے چپکے ہوئے اپنے دوست کو بجلی کے تار سے الگ گیا۔ نیم بے ہوشی کی حالت میں متاثرہ بچے کو اسپتال لے جایا گیا  جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے بعد بچے کو گھر جانے کی اجازت دی۔ 
  امبر ناتھ مغرب کے کوچ گاؤں علاقہ میں پنویلکر گارڈن میں رہنے والا ہمدان اشفاق شیخ (۹) اپنے دوست ریحان یاسر کومت( ۱۰) اور سرفراز پرویز شیخ( ۱۲) کے ساتھ پر ائم روز بلڈ نگ کے کمپاؤنڈ میں کھیل رہا تھا۔اسی دوران بلڈ نگ کے پیچھے واقع حفاظتی دیوار پر نصب تا ر کی جالی میں کرنٹ اتر جانے سے ہمدان شیخ وہیں چپک گیا اور شور مچانے لگا۔ یہ دیکھ کر اُس کے ساتھ کھیل رہے سر فراز شیخ اور ریحان کو مت نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکڑی کے ڈنڈے سے ستون سے چپکے ہوئے اپنے دوست ہمدان شیخ کو الگ گیا۔
  اگر وہ دونوں بچے بھی ہمدان شیخ کو پکڑ لیتے تو معاملہ مزید سنگین ہو سکتا تھا۔ ایسے وقت میں جب بڑی عمر کے لوگ بھی تذبذب کا شکار ہو جاتے ہیں۔ان  بچوں نے لکڑی کو ڈھونڈ کر اپنے دوست کی قیمتی جان بچانے کا کار نامہ انجام دیا ہے۔زخمی حالت میں ہمدان کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ ڈاکٹر ہیمنت کمار کے مطابق کر نٹ لگنے کی وجہ سے ہمدان شیخ کا پیر زخمی ہو گیا ہے جس کے سبب کچھ دنوں تک چلنے میں تکلیف ہو گی۔
 اس ضمن میں ہمدان شیخ کی والدہ نکہت اشفاق شیخ نے انتہائی جذباتی انداز میں بتایا کہ سرفراز اور ریحان نے بغیر کسی تاخیر کے میرے بیٹے ہمدان شیخ کی جان بچائی ۔ خد انخواستہ اگر مزید تاخیر ہو جاتی تو کوئی انہونی بھی ہو سکتی تھی۔ 

ambernath Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK